ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا۔ جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔ بیس روپے میں آپ جیسے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں۔ تیس روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں اور پچاس روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسے دِکھنا چاہتے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ھے۔ اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں اور 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے آپ جیسے بھی ھیں ، بہت اچھے ھیں بیس روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رھیں گے بشکریہ: کامران احمد انصاری |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں