ٖ اسپین: ماں کو قتل کرکے اس کا گوشت کھانے والے کو 15سال قید کی سزا وائس آف چکوال (VOC)

میڈرڈ(وائس آف چکوال) اسپین میں انسانیت سوز واقعہ میں ایک سنگدل بیٹے کو جس نے والدہ کو قتل کرکے اس کا گوشت تک کھالیا تھا، عدالت نے 15 سال پانچ ماہ کی سزا سنادی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب قاتل ایلبرٹ ایس جی نے اپنی والدہ کو قتل کیا تو وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلبرٹ نے مقتولہ کی لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر پندرہ دن تک ان کو کھایا جبکہ کچھ حصے اپنے کتے کو بھی کھلائے۔

مذکورہ واقعہ 2019 میں اسپین کے شہر میڈرڈ میں پیش آیا تھا جہاں یہ شخص اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایلبرٹ نے اپنی ماں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور پھرآری اور چھری کی مدد سے ٹکڑے کیے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top