ٖ مفتی عزیزالرحمان کی ویڈیواسلام کے خلاف ایک یہودی سازش ۔۔۔۔۔ وائس آف چکوال (VOC)


مفتی عزیزالرحمان کی ویڈیو دراصل اسلام کے خلاف ایک یہودی سازش ہے، اطلاعات کے مطابق قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر مفتی عزیزالرحمان نے کرونا وائرس کی ویکسین کے خلاف بل گیٹس کی سازش کو اپنے مدرسے کے طلبہ کے سامنے آشکار کردیا تھا جس سے عالمِ کفر پر ایک لرزہ طاری تھا-


مفتی عزیزالرحمان کے بڑھتے قدموں کو روکنے کے لئے امریکا، اسرائیل اور بھارت کے انٹیلی "جنس" سربراہان کے درمیان تل ابیب میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں را کے سربراہ نے تجویز دی کہ قبلہ مفتی صاحب کو وہ دوائی پلا کر نازیبا حرکات کروائی جائیں کہ جس دوا کے ذریعے خودکش بمباروں کے ذہنوں کو قابو کرکے ان سے عوامی مقامات پر دھماکے کروائے جاتے ہیں، اس تجویز کو سن کر سی آئی اے اور موساد کے سربراہ اچھل پڑے اور را چیف کو داد دی اور پھر پانچ خفیہ ایجنٹوں کو گولان کی پہاڑیوں پر سخت تربیت دی گئی اور یوں اسلام کے خلاف مشن لانچ کردیا گیا-


عالم اسلام کے خلاف جیکب، ڈیوڈ، ٹام، ہنری اور رام نامی یہود و ہنود و نصاریٰ کے کافر ایجنٹوں نے ہفتوں لاہور میں مدرسے کے اطراف ڈیرے ڈالے، جیکب نے جلیبی کی دکان کھولی اور اس میں ٹام اور ہنری کو ساتھ ہیلپر رکھ لیا جبکہ ڈیوڈ اور رام نے حلوے کی دکان کھول کر مفتی صاحب کی جاسوسی شروع کردی، جال بچھ چکا تھا اور سادہ دل مفتی صاحب اسی دن نرغے میں آگئے کہ جب انہوں نے اپنے طالب علم سے 10 روپے کا حلوہ اور 15 روپے کی جلیبی منگوائی، ایجنٹ اس حلوے اور جلیبی میں پہلے ہی 1بو پل نامی وائرس سے بنی دوا سے چھ قطرے گراچکے تھے، جیسے ہی مفتی صاحب نے حلوے کا نوالہ منہ میں ڈالا، ان کے دماغ کا کنٹرول ڈیوڈ نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سنبھال لیا اور اس کے بعد جو ہوا، اسے ضبط تحریر میں نہیں لایا جاسکتا تھا، ڈیوڈ وہ گلچھرے جو فرانس کے ساحلوں پر خود نہیں اڑاسکا تھا، وہ سارے ارمان بھی مفتی صاحب کے دماغ کو قابو کرکے پورے کرلئے اور ادھر ناسا کے ذریعے خلا میں مریخ کے قریب موجود سیٹلائیٹ سے مفتی صاحب کی ویڈیو بنالی گئی اور یوں اسلام کے سینے میں کافروں نے ایک اور خنجر گھونپ دیا- 


وٹس ایپ سے انتخاب

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top