ٖ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ وائس آف چکوال (VOC)


King khan


وفاقی کابینہ نے 37 نئی ادویات کی قیمتیں تعین کرنے کی  منظوری دے دی۔


دوا ساز کمپنیاں اور ڈسٹری بیوٹرز نئے ٹیکس اور اس کی وصولی کے نظام کو ملک میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ ادویات خصوصاً جان بچانے والی دوائیوں (لائف سیونگ ڈرگز) کی کمی کا پیش خیمہ قرار دیتے ہیں۔ 


عمران خان نے اپنے قریبی دوست عامر کیانی کو وزیر صحت  بنایا عامر کیانی نے ادویات ساز کمپنیوں سے بہت بڑی رشوت لی اور ان کو مرضی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی

 عامر کیانی کی  رشوت لینے کی بازگشت  میڈیا اور سوشل میڈیا تک آئی چوروں کو پکڑنے والا عمران خان عامر کیانی کے جواب سے مطمئن ہوگیا اور  عامر کیانی کو صرف وزارت سے ہٹا دیا نہ ہی لوٹی ہوئی دولت واپس لی نہ ہی عامر کیانی کو سزا ہوئی نہ ہی ادویات کی قیمتیں کم ہوئی

 عامر کیانی کے بعد عمران خان نے اپنے ایک قریبی دوست ظفر مرزا کو وزیر صحت لگا دیا ظفر مرزا نے ادویات ساز کمپنیوں سے رشوت لی اور قیمتیں زیادہ کرنے دیں 

ظفر مرزا کی بات یہاں نہ رکی بلکہ ظفر مرزا نے انڈیا سے بھی انتہائی ناقص معیار کے ادویات منگوا کر  کرونا کے دوران پاکستانی عوام کو کھلا کر بہت بڑا فائدہ لیا کرونا فنڈ کے دس ارب روپے جیب میں ڈالے۔ عالمی نشریاتی ادارے نے اس پر رپورٹ دی تو عمران خان  ظفر مرزا کے جواب پر بھی مطمئن ہو گئے اور صرف ان کو وزارت سے ہٹا دیا نہ ان سے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی نہ ان کو سزا ہوئی


ظفر مرزا کے بعد عمران خان نے اپنے بہت ہی قریبی بندے اور شوکت خانم کے سی ای او  ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیر صحت  لگا دیا اب ایک بار پھر زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھ گئیں


عمران خان کی حکومت نے غریب مریضوں کو ہسپتالوں سے ملنے والی ادویات بند کروائی جس پر کینسر کے مریضوں نے سڑکوں پر احتجاج کیا  اور کہا تھا کہ ہماری ادویات ہمارے لئے آکسیجن کا درجہ رکھتی ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگی اور اب مارکیٹ میں بھی پانچویں  بار قیمت بڑھا کر  ادویات کی قیمتیں اتنی زیادہ کر دیں کہ غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں پہلے  لکھا ہوتا تھا ادویات  بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے قیمتیں اتنی زیادہ ہو گئی ہیں آب ادویات  غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں

 

  اب کوئی غریب مریض  بندہ عمران خان سے استدعا کرتا ہے کہ آپ وزیراعظم ہیں اور غریب ادویات کے بغیر مر رہے ہیں تو عمران خان کہتا ہے ویسے بھی سکون کی زندگی قبر میں ہے اس لیے آپ نے گھبرانا نہیں 


+968 9057 9488


0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top