چکوال(ساجد بلوچ)تھانہ ڈوہمن کے علاقہ ڈھوک ملکاں داخلی غازیال میں فائرنگ کے واقعہ کے دوران دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ قتل ہونے والوں میں محسن ولد طارق سکنہ کھوکھر، محمد وسیم ولد الطاف سکنہ رتہ موہڑہ اور زخمی ہونے والوں میں منصور علی ولد ذوالفقار سکنہ ڈھوک ملکاں شامل ہیں۔ اس افسوس ناک واقعہ کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جب کہ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی جہاں پر نعشیں قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کیں اور زخمی کو بھی طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا۔ علاقہ بھر میں اس واردات کے بعد کافی خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جب کہ واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے ۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں