برطانیہ میں ایک چڑیا گھر کے پانچ بدزبان طوطوں کو الگ کرکے عوامی نظروں سے غائب کردیا گیا جو مہمانوں کو گالیاں اور بددعائیں دینے میں مشہور تھے۔ ان طوطوں کے نام بلی، ایرک، ٹائسن، جیڈ اور ایلسی ہیں جو بری صحبت کی وجہ سے بگڑ چکے تھے یا شاید انہوں نے انسانوں سے ہی گالیاں دینا سیکھا تھا۔ تمام طوطے لنکن شائر وائلڈ لائف مرکز کی کالونی میں ایک چھوٹے سے چڑیا گھر میں تھے۔ یہ 200 کے قریب افریقی گرے طوطوں کے ساتھ وہاں موجود تھے لیکن رفتہ رفتہ ان کا مزاج اور زبان خراب ہوگئی۔ مرکز کے سربراہ اسٹیو نکولس نے بتایا کہ ہم طوطوں کی بدزبانی کے عادی تھے تاہم یہ عجیب بات ہے کہ پانچ طوطوں میں یہ عجیب عادت دیکھی گئی ہے جو ان کے بگڑے اخلاق کو ظاہر کرتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہاں موجود درجنوں طوطے شرافت کی زندگی گزارتے ہوئے خاموش رہتے ہیں لیکن یہ پانچ اب ہاتھوں سے نکلے جارہے ہیں۔ لیکن چڑیا گھر آنے والے شائقین ان طوطوں کی بدکلامی کی شکایت کرنے کی بجائے ان سے محظوظ ہوتے رہے۔ ان کے پنچروں میں لوگوں کا رش دیکھ کر انتظامیہ کو یہ جاننے میں کچھ دیر نہ لگی کہ لوگ ان کے گرد کیوں جمع ہیں؟ بچوں کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان طوطوں کو عوامی نظروں سے اوجھل کردیا جائے۔ اب ان طوطوں کو چڑیا گھر کے دوردراز حصوں میں الگ الگ کرکے رکھا گیا ہے تاکہ یہ ایک دوسرے کی خراب صحبت سے مزید نہ بگڑیں۔ |
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.