ٖ ڈھوک مصاحب لڑکی زیادتی کیس پر چہ میگوئیاں جاری وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام



چکوال(ساجد بلوچ سے)ڈھوک مصاحب میں 20سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر مستری نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، چھ ماہ بعد متاثرہ لڑکی کے حاملہ ہونے پر زیادتی کی تصدیق ہو گئی، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ ٹمن کے علاقہ ڈھوک مصاحب میں 20سالہ لڑکی سے مستری کی زیادتی کا واقعہ رونما ہواہے،20سالہ لڑکی کے والد کے مطابق زیر تعمیر مکان کی دیکھ بھال کے لئے میری بیٹی گئی تو مستری محمد شیراز نے اس کوزبردستی پکڑ لیا اور زناء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

 میری بیٹی ڈر اور بدنامی کی وجہ سے خاموش ہو گئی لیکن اب کچھ عرصہ سے میری بیٹی کی طبیعت ناساز رہنے لگی تو ہم اسے چیک اپ کے لئے لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ 6ماہ سے حاملہ ہے۔ ہم نے بیٹی سے باز پرس کی تو اس نے تما م حقیقت بتا دی۔ والد کی درخواست پر ٹمن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، علاقہ میں مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top