ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک گوجرانولہ حافظ محمد طاہر رضا قادری صاحب کی گجرات آمد اور حافظ محمد عظیم قادری صاحب کے والد محترم کے ختم قل شریف میں شرکت گجرات (حافظ محمد زبیر)پاکستان سنی تحریک گوجرانولہ ڈویژن کے صدر حضرت علامہ مولانا حافظ محمد طاہر رضا قادری صاحب نے پاکستان سنی تحریک گجرات کی رابطہ کمیٹی کے رکن حضرت علامہ حافظ محمد عظیم رضا قادری صاحب کے والد محترم حاجی محمد اعجاز صاحب کے ختم قل شریف میں خصوصی شرکت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک گجرات کے ضلعی صدر محمد شہباز بٹ قادری صاحب اور پاکستان سنی تحریک گوجرانوالہ کے ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن رضوی و دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں