ٖ راجہ افتخار احمد کی چکوال پریس کلب کی ممبرشپ کنفرم وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

چکوال (بیورورپورٹ) راجہ افتخار احمد کی چکوال پریس کلب کی ممبرشپ کنفرم ہونے کے بعد پریس کلب سے اظہار یکجہتی کا کیک کاٹا گیا 

تفصیلات کے مطابق

چکوال پریس کلب میں چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود کی زیر قیادت بیوروچیف روزنامہ جہاں اسلام آباد راجہ افتخار احمد کی ممبرشپ کنفرم ہونے کے بعد پریس کلب سے اظہار یکجہتی کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر صدر پریس کلب شیفق ملک جنرل سیکرٹری زوالفقار میر سینئر صحافی و وائس چیئرمین امیر عباس مہناس سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر  آفس سیکرٹری مہران ظفر ملک  قاضی وسیم جہانگیر بھی موجود تھے 

چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ راجہ افتخار احمد ان دنوں میں پریس کلب کے سارے پروگرام اٹینڈ کرتا تھا اور ایسوسی ممبر تھا جب بہت تھوڑے لوگ پریس کلب کو وقت دیتے تھے 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پریس کلب کی رکنیت کسی کی بھی سفارش سے نہیں ہو سکتی کیونکہ پریس کلب کے آئین میں نئی ممبر شپ کی تمام شرائط درج ہیں اور جو بھی صحافی ان شرائط پر پورا اترے گا خواہ اس کا تعلق کسی بھی گروپ دھڑے سے ہو وہ ممبر بن جائے گا اس موقع پر 

راجہ افتخار احمد نے کہا کہ ہم چکوال پریس کلب کی قیادت کی زیر نگرانی اس ادارے کی فلاح و بہبود اور صحافیوں کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top