ٖ تبدیلی سرکار کا عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے سے انکار وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

تبدیلی سرکار کا عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے سے انکار


King khan


عرب کنٹری میں رہنے والے  لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ مساجد میں اکثر لوگ پانی کی چھوٹی بوتلںں یا جوس کی چھوٹی بوتلیں رکھ جاتیں ہیں 

پانی کی بوتلیں رکھنے والا بھی اس کو اجر و ثواب سمجھتا ہے اور جو اس کو پیتا ہے وہ بھی اپنے حصے کی ایک بوتل لے کر اس کو اجر و ثواب  سمجھتا ہے

اور یہ سلسلہ تقریباً روزانہ ہی چلتا رہتا ہے ایک دفعہ کیا ہوا ایک  عربی  جوس کی بوتلوں کے دو بڑے شاپر لے کر مسجد میں داخل ہوا تو سامنے ایک مصری کھڑا تھا اس بندے نے وہ دونوں شاپر  اس کو پکڑا دیے تاکہ وہ لوگوں میں تقسیم کردے

 مصری نے کیا کیا کہ دونوں شاپر لے کر ایک سائیڈ میں ہو کر بیٹھ گیا جب لوگوں نے اس کی طرف دیکھا تو اس مصری شخص نے کہا یہ اس نے مجھے دیے ہیں  سب لوگ مصری کو دیکھ کر ہنسے لگے

مصری نے دونوں شاپر اٹھائے اور اپنے گھر کو چلا گیا ایک جوس کی بوتل بھی کسی نمازی کو نہ دی


قانون کے مطابق عہدے پر ملنے والے غیر ملکی تحائف قومی خزانے کی ملکیت ہوتے ہیں ان پر ذاتی حق کا دعوی نہیں کیا جا سکتا ایسے تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے


 اب عمران خان بھی اسی مسجد والے مصری کی طرح کہتے ہیں کہ یہ تحفے  دوست ممالک نے مجھے دیے ہیں نہ کہ پاکستان کے لیے 


عمران خان اور پوری تحریک انصاف سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف ہار چوری کا شور مچاتی رہی اور میاں محمد نواز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہ ہوئی تو نیب کے ذریعہ توشا خانہ ریفرنس دائر کروایا اور اس کا بڑا شور مچایا

 عمران خان خود وزیراعظم  ہیں  تو ان  پر ملکی خزانے کو لوٹنا  جائز ہے 

عوام پر مہنگائی کے بم برسانا جائز ہے 

عوام کو آٹا چینی ادویات بجلی پیٹرول  میں لوٹنا جائز ہے اور بیرون ملک سے ملنے والے تحائف  اپنے گھر لے جانا جائز ہے 


عمران خان کہتے ہیں کہ بشریٰ بیگم میرے ساتھ سعودیہ کے دورے پر تھیں اس لیے سعودی فرمانروا نے بشرہ بیگم کو ڈائمنڈ کا سیٹ گفٹ کیا اور مجھے ڈائمنڈ واچ گفٹ کی  اور جو امدادی رقوم ملی ہیں تو دنیا جانتی ہے میں کتنے عرصے سے فنڈ ریزنگ کر رہا ہوں

پہلے عمران خان  نے اپنی فوت شدہ  ماں کے نام پر اربوں کھربوں اکٹھا کیا ،اب غریب پاکستانی قوم کے نام پر ۔

لیکن ان پیسوں پر حق صرف عمران خان کا ہے کیونکہ عمران خان فنڈریزنگ کرنا جانتے ہیں۔


عمران خان صاحب پہلے بھی ملک کے صدر اور وزیر اعظم کو دوست ممالک کی طرف سے تحفے ملتے ہیں اور وہ توشہ خانہ میں جمع ہوتے ہیں یہ کوئی پہلی بار نہیں مل رہے جو آپ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے آپ کو گفٹ کیے ہیں


+968 9057 9488

 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top