ٖ نااہل حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، حافظ حمداللہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

تلہ گنگ (    چوہدری عبدالجبار) پی ڈی ایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ا گر یہی شخص وزیراعظم رہا تو قوم پینے کے صاف پانی کو بھی ترس جائے گی۔چور ڈاکو کا واویلہ کرنے والے خود قوم کو اربوں روپے کا چونا لگاچکے ہیں قوم کو سلیکٹڈ حکومت سے جتنی جلدی ہوسکے چھٹکارا دلانا بے حد ضروری ہے اوراس کے لیے پی ڈی ایم کی جدوجہد جاری رہے گی جب تک موجودہ نا اہل حکومت کاخاتمہ نہیں ہوگا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ختم نبوت منزل تلہ گنگ میں رہنماءجے یو آئی پنجاب چوہدری عبدالجبار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔


اس موقع پر الحاج میاں عبدالقیوم،چوہدری غلام ربانی ،محمد انعام اللہ،شیخ محمد افضل،حافظ اسامہ ،مولانا عمرفاروق ،مولانامحمد انس،حافظ محمد ادریس ،امیر حمزہ ،محمد حذیفہ،ثاقب رضا بھی موجود تھے ۔پی ڈی ایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمداللہ نے کہاکہ موجودہ نااہل حکومت کی دور میں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے پیٹرولیم اوربجلی وگیس کی قیمتوںہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے اسی طرح اشیائے خوردونوش چینی، گھی، آٹا ودیگر اشیا کے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اورعمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کے لیے مہنگائی پرقابو پانا مشکل سے مشکل ترہوتا جارہا ہے اگر موجودہ حکومت کچھ اوروقت ملک پر مسلط رہی توملک دیوالیہ ہوجائے گا اوراس معاشی صورتحال سے ملک کی سلامتی اور استحکام کوبھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کاواحد مقصد ملک پر بائیس کروڑ عوام کی حقیقی حکمرانی قائم کرنا، اورمضبو ط مستحکم جمہوریت رائج کرنا، انتخابات میں اداروں کی مداخلت کو بندکرنا پی ڈی ایم کی جدوجہد نے سلیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہے پی ڈی ایم اپنے مقاصد کے حصول تک قائم ودائم رہے گی پی ڈی ایم اتفاق رائے سے فیصلے کرتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے میڈیا برادری کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ہم اس سیاہ قانون کو تسلیم نہیں کرتے۔الیکشن اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت جو خود دھاندلی کی پیداوار ہو، اس کو یکطرفہ طور پر انتخابی اصلاحات کی اجازت نہیں دیں گے، ان اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں، پوری دنیا اور الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کیا، یہ جمہوریت کے خلاف سازش اور آرٹی ایس کی طرح الیکشن کو چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔


ملک اس وقت سنگین داخلی وی خارجی خطرات سے دوچار ہے، اس جعلی حکومت کو ملک کے اندر اورباہر ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکامی کا سامنا ہے، ملک کو داخلی مسائل کے ساتھ سنگین خارجی خطرات نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار بنا دیا ہے۔ پی ڈی ایم ان ہاﺅس تبدیلی نہیں صرف اور صرف انتخابات چاہتی ہے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کی تحریک میں روڑے اٹکاتی رہی اورپھر اسے نقصان پہنچانے کے بعد بھاگ گئی پیپلز پارٹی یکسو نہیں تھی،ہم قوم کو اس حکومت سے نجات دلانا چاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ آئین پر عملدرآمد ہو، آئینی ادارے، اور جمہوریت مستحکم ہوں، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کردار ادا کریں،ہم چاہتے ہیں کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہوں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top