ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور اشیاء لے جانے اور پینے کا اعتراف کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ پر تلاشی کے دوران تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہی سوال کے جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جو انھوں نے جوتوں میں چھپائی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں ارباز مرچنٹ کی جانب سے زپ لاک بیگ نکالا گیا جس میں سیاہ رنگ کا ایک مادہ موجود تھا، ڈی ڈی کٹ سے تجربے کے بعد برآمد اشیا کے چرس ہونے کی تصدیق ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز مرچنٹ سے 6گرام چرس برآمد ہوئی، دوران تفتیش ارباز مرچنٹ نے بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب آریان خان نے بھی تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی پر بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ |
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.