تلہ گنگ ( ارشد کوٹگلہ سے ) سابق چئیرمین حکیم یاسر عزیز ملتان خورد نے کہا ہے کہ سردار ممتاز خان ٹمن گروپ متحد ہے اور اس گروپ کا ایک کارکن بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلا اور ہم وفادار لوگ ہیں سردار ممتاز خان ٹمن کے ہر حکم پر لیبک کہیں گے ۔ حکیم یاسر عزیز ملتان خورد کا مزید کہنا تھا کہ سردار ممتاز خان ٹمن کی قیادت میں یونین کونسل ملتان خورد کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ،آئندہ الیکشن میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ ہمارے قائد بزرگ رہنماء سردار ممتاز خان ٹمن ہی کریں گے ۔سردار ممتاز ٹمن گروپ این اے 65 میں اپنی نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں کہنے ہی ضرورت نہیں جو ہم ہیں وہ ہمارے مخالفین کو پتہ ہے وقت آنے پرایک دفعہ پھر ثابت کر دیں گے ۔ چئیرمین یاسر عزیز کا مزید کہنا تھاکہ بلدیاتی الیکشن ہوئے تو وہ بھی گروپ کی مشاورت سے ہوں گے ہم جو فیصلہ کرتے ہیں اس کا رزلٹ بھی دیتے ہیں یہ ہم نے سابق ادوار میں بھی دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے اور ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ |
|---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں