سلسلہ تحریر : آج کی اچھی بات تحریر : ملک محمد معظم علوی ایک دانا شخص کی دو بیٹیاں تھیں ایک کسان کو بیاہ دی دوسری بیٹی کی شادی کوزہ گر( مٹی کے برتن بنانے والا) کے ساتھ کر دی،سال بعد بیٹیوں کے حال احوال جاننے کیلئے وہ شخص ان کے گاوں اور شہر چلے جاتے ہیں۔ جو بیٹی کسان کو بیاہ دی ہے وہ خوش دلی سے باپ کا والہانہ استقبال کرتی ہے،خیر خیریت اور کسب معاش سے متعلق پوچھنے پر بتاتی ہے کہ ادھار بیج خرید کر کھیت کھلیان آباد کئے ہیں اب بارش کا انتظار ہے،بارش ہوئی تو سمجھیں رحمت ورنہ زحمت اور مصیبت۔ وہاں سے رخصت ہو کر کمہار کی بیوی کے پاس پہنچتے ہیں بیٹی باپ کا خوب استقبال کرتی ہے،خیر خیریت اور کسب معاش سے متعلق سوال پر بتاتی ہے کہ بڑی محنت سے کچھ برتن بنا کر سوکھنے کیلئے دھوپ میں رکھے ہیں،اب بارش نہ ہوئی تو اللہ کا کرم،بارش ہوئی تو زحمت اور مصیبت۔ وہ شخص گھر پہنچتا ہے بیگم دونوں بیٹیوں کا حال ہوچھتی ہے وہ جواب دیتے ہیں کہ بارش ہوئی تو الحمد للہ اور اگر بارش نہ ہوئی تو بھی الحمد للہ ۔ سبق اور عبرت : جو چیز آپ کے لئے مناسب ہو ضروری نہیں وہ دوسرے کیلئے بھی مناسب ہو اور جو آپ کے لئے مناسب نہیں وہ دوسرے کیلئے بھی نامناسب ہو یہ لازمی نہیں ہے۔ یہ دنیا ہے یہ ایسی ہی ہے لہذا ہر حال میں اللہ کا شکر کیجئے۔ |
---|
Related Posts
پروفیسر عظمت شہزاد کی کتاب پر تبصرہ
تحریر : ملک محمد معظم علوی مشہور فلسفی خلیل جبران نے ایک لڑکی سے سوال کیاجو اس وقت پینٹنگ[...]
ذونیرا بخاری کی کتب پر تبصرہ
تحریر : ملک محمد معظم علویmaliksubhan61@gmail.com03495642786میرے سامنے ذونیرا بخاری کی نئی کتا[...]
ناہموار زمین پر تبصرہ
تحریر : ملک محمد معظم علویخلافت عباسیہ کے عہد میں خصوصاً عربی زبان میں کہانی نویسی اور افسانہ نویسی [...]
ماڈرن صوفی
تحریر: ملک محمد معظم علوی 7 اپریل میرا جنم دن ہے میں سوچتا ہوں 7 ہی کیوں 5 یا پھر 9 کیوں نہیں۔ [...]
احسن تقویم
تحریر: ملک محمد معظم علویرات کے 3 بجے اچانک آنکھ کھل گئی۔ حمام سے فراغت کے بعد جیسے ہی میں اپن[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.