پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے امریکی سرزمین پر ایٹمی حملے کے لیے تیار کیے گئے طاقتور میزائلوں کا جائزہ لیا اور امریکا کے مقابلے میں ایک ناقابل تسخیر فوج کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے ہتھیاروں کے نظام کی ایک نادر نمائش کا معائنہ کیا جس میں امریکا پر ایٹمی حملے کے لیے تیار کردہ میزائل بھی رکھے گئے تھے۔ ہتھیاروں کی نمائش کی تقریب سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کم جونگ اُن نے کہا کہ وہ اسلحے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی فوج کو امریکا سے مقابلے کے لیے ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ کم جونگ اُن نے امریکا کو جزیرہ نما کوریا میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکا کے غلط اور جانبدار فیصلوں کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پیدا ہوئی اور کوریائی عوام کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کردیا گیا۔ شمالی کوریا کے حکمراں نے مزید کہا کہ امریکا بار بار شمالی کوریا کے ساتھ دشمنی سے انکار کرتا آیا ہے تاہم اب تک ایک بھی ایسا اقدام نہیں اُٹھایا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں ہے۔ کم جونگ اُن نے اپنی تقریر میں جنوبی کوریا کو بھی امریکا سے قریب ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ شمالی کوریا کی ہتھیاروں کی تیاری پر نکتہ چینی پر اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ شمالی کوریا کے میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں کم جونگ اُن کو سیاہ لباس میں سرخ قالین پر ٹرکوں پر نصب بڑے میزائلوں اور راکٹ لانچ سسٹم کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ جیٹ طیارے فضا میں پرواز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2017 میں شمالی کوریا نے بین البراعظم مار کرنے والے تین بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ امریکی سرزمین پر ایٹمی میزائلوں سے حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
|
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.