ٖ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی سی ای او ہیلتھ چکوال کاشف ورک سے ان کے آفس میں ملاقات وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

آر ایچ سی (آر ایچ سی)دلہہ اور آر ایچ سی (آرایچ سی) کلر کہار کی اپ گریڈیشن سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال


چکوال(راجہ ذیشان) رہنما پاکستان تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے  سی ای او ہیلتھ چکوال کاشف ورک سے ان کے آفس میں ملاقات  کی اور آر ایچ ڈی دلہہ اور آر ایچ ڈی کلر کہار کی اپ گریڈیشن سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سردار ذولفقار علی خان دلہہ کا کہنا تھا کہ وہ جلد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد  سے بھی ملاقات کرکے انہیں ضلع کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی ، ڈائیلسز یونٹ ،لیبارٹریز اور ہیلتھ کیئر  کے حوالے سے مریضوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرینگے۔


  سردار ذولفقار علی دلہہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا پنجاب بھر میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آنا خوش آئند ہے جس پر سی ای او ہیلتھ کاشف ورک مبارک باد کے مستحق ہیں دوران ملاقات سی ای او ہیلتھ کاشف ورک نے حکومتِ پنجاب کی سب سے بڑی مہم "کورونا ویکسینیشن آپ کے گھر کی دہلیز پر" کے بارے میں بھی تفصیلی اگاہ کیا ملاقات میں سردار ذولفقار علی خان دلہہ کے ہمراہ سینیر رہنماء پاکستان تحریک انصاف راجہ غلام عباس ، چوہدری مقصود نیلہ ، راجہ ذوالفقار اسلم ڈلوال  بھی موجود تھے ۔

 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top