ٖ عمران خان کی حکومت میں ہر چیز نے اپنے رکارڈ توڑ دیے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


King khan      

 ڈالر تمام پچھلے ریکارڈز توڑتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔


مہنگائی نے  پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے


غربت میں اضافے نے بھی تمام ریکارڈ توڑ  دیے


 بے روزگاری نے تمام ریکارڈ توڑ دیے


وزیروں مشیروں نے لوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے 


حکومت نے بے حسی بے غیرتی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

 

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد کا حجم  بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود روپیہ مسلسل عدم استحکام کا شکار ہے ۔

 مئی سےاب تک ڈالر 17 روپے 64 پیسےمہنگا ہوا ہے۔ 4 ماہ کے دوران ڈالر ساڑھے 10 فیصد مہنگا ہوا ہے، بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔


پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا


ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار  رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ، دہی، مرغی کا گوشت، انڈے، پیاز  اور لہسن سمیت 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔


اپوزیشن میں ہوتے ہوئے عمران خان ڈالر کی قیمت ایک روپے بڑھنے پر آسمان سر پر اٹھا لیتے تھے

اور اب عمران خان نے کچھ دن پہلے  اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’روپے کی قدر میں اس کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کچھ دنوں میں سب ٹھیک ہوجائے گا۔


ایسے ریکارڈ توڑ  حکمران صرف پاکستان میں پائے جاتے ہیں جو آپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہر چیز حرام قرار دیتے ہیں لیکن جیسے ہی حکومت میں آتے ہیں تو ان کے لیے ہر چیز حلال ہو جاتی ہے۔


 

+968 9057 9488

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top