ٖ سیالکوٹ واقع کی شدید الفاظ میں مذمت اور اظہارِ افسوس کرتےہیں، انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

‏سیالکوٹ واقع کی شدید الفاظ میں مذمت اور اظہارِ افسوس کرتےہوئےپاکستان سنی تحریک کےسربراہ انجینئیرمحمدثروت اعجازقادری نے کہ کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر قوانین بنانے ہونگے، سیالکوٹ فیکٹری واقعے میں پولیس کا موقع پر نہ پہنچنا بھی سوالیہ نشان ہے، ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں اس لیے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ‏اگر اس میں توہین مذہب ثابت ہوجائے تو مذہبی جذبات مجروع کرنے پر قانون سازی کی جائے کیونکہ شعائر اسلام کی توہین یا دین اسلام کی توہین کو کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا،

 بی بی سی کے مطابق صبح سے ہی فیکٹری میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سری لنکن مینجر نے توہین مذہب کی ہے. ‏اس حساس معاملے پر فیکٹری انتظامیہ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کیوں نہیں بلایا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے، آئین و قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائے جائے۔۔ ممکن ہے یہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش ہو. ‏اعلیٰ سطح تحقیقات میں اگر مینجر پر توہین مذہب کا الزام جھوٹا ثابت ہو تو اس میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ یہ بہت حساس معاملہ ہے جو بنا شواہد شرپسندی کو جنم دیتا ہے۔ شفاف تحقیقات کو یقینی بنا کر اسلام کی صحیح تصویر پیش کی جائے۔۔

ملک محمد علوی

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top