چکوال (ملک معظم علوی)چکوال ون فائیو چوک سے دین امن و سلامتی واک کا آغاذ ہوا جسے چوہدری محسن حسن آف بھون اور ملک وسیم حسن نے آگنائز کیا تھا- واک کے شرکا مقتول سری لنکن شہری کی تصاویر اور اسے بچانے کی کوشش کرنیوالے پاکستانی ہیرو ملک عدنان کی تصاویر اٹھائے پاکستان زندہ باد ، انتہا پسندی مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے تحصیل چوک تک پہنچے جہاں شرکاء سے چوہدری محسن حسن اور ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر ملک ندیم اقبال ایڈوکیٹ نے خطاب کیا -
مقررین نے سانحہ سیالکوٹ کو پاکستان اور اسلام کی بدنامی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شدت پسندی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف موثر اقدامات کرکے پاکستان کو اس دلدل سے نکالے - توہین مذہب بالخصوص توہین رسالتؑ جیسے سنگین جرائم سے متعلقہ قوانین پر نظر ثانی کرکے جھوٹے الزامات لگا کر بے گناہوں کو نشانہ بنانے والوں پر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دفعات کے تحت کاروائی کی جائے اور ریاست مذہبی انتہا پسندوں سے معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانے کے اقدام کرے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.