ٖ برقعہ پوش عورت نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

 برقعہ پوش عورت نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، نوجوان عشاء کے نماز پڑھنے گھر سے نکلا تو گلی میں ایک نامعلوم برقعہ پووش عورت نے اس پر اچانک فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حضرو شہر میں نامعلوم برقعہ پوش عورت نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ حضرو کے محلہ قاضی پور میں پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نذیر احمد نامی نوجوان گھر سے عشاء کی نماز پڑھنے کے لیے باہر نکلا تو گلی میں کھڑی ایک نامعلوم برقعہ پوش عورت نے اس پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی وجہ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں دوسری اندھے قتل کی واردات سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم قاتلہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top