ٖ پاکستان ترقی کر رہا ہے کہاں ہے مہنگائی ؟ وزیراعظم عمران خان وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام



King khan


             🔜سائنسی تبدیلی🔚 


جب سے تبدیلی آئی ہے ہے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے

 عوام مہنگائی پر شور مچاتی ہے تو وزیراعظم کہتے ہیں میں نے مہنگائی کا نوٹس لے لیا ہے 

تین سال میں ہر مہینے عمران خان نے مہنگائی پر ایک یا دو نوٹس لیے اس طرح عمران خان نے ساڑھے تین سال میں 49 مرتبہ مہنگائی پر نوٹس لیا اور پچاسویں مرتبہ عمران خان نے عوام کو کھل کر بتا دیا کہ کہاں ہے مہنگائی


وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں ریلوے منافع بخش ہو گیا ہے یاد رہے یہ وہی  وزیر ریلوے ہیں جنہوں نے شیخ رشید کے بعد چارج سنبھالتے ہوے کہا تھا ریلوے تباہ ہو چکا ہے

وزیر ہوا بازی کہتے ہیں کہ پی آئی اے پہلی بار منافع دے رہا ہے

ملک میں افراتفری ہے لیکن وزیرداخلہ کہتے ہیں پہلی بار اس طرح کا امن سکون ہے

وزیراطلاعات کہتے ہیں کہ کہ ہم اپنا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج رہے ہیں


وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہاں ہیں مہنگائی ہم بہت ترقی کر رہے ہیں پہلے بتایا تھا کہ لوگ پاکستان نوکریاں کرنے آئیں گے اب بتایا کہ لوگ  گلگت میں بھی باہر سے نوکری کرنے آئیں گے



وزیر تجارت کہتے ہیں کہ عوام کو سچ بتائیں ملک کنگال ہو چکا ہے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کہتے ہیں کہ عوام کو سچ بتائیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں


جھوٹے دعووں سے دکھائی گئی کاغذی ترقی ریت کے محل کی طرح مسمار ہو رہی ہے.

ثابت ہو گیا کہ جھوٹ سے آپ کچھ وقت کیلئے کچھ لوگوں کو دھوکا دےسکتے ہیں لیکن سب کو بیوقوف نہیں بنا سکتے


➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖


ایک دوست واقعہ سنا رہا تھا کہ ان کے شہر عبدالحکیم  میں  کسی دور میں کراچی سے پشاور اور پشاور سے کراچی جانے والی چناب ایکسپریس کا آپس میں کراس پڑتا تھا اور دوپہر 3 بجے  کراچی جانے والی اور پشاور جانے والی چناب ایکسپریس ان کے اسٹیشن پر پہنچ جاتی تھیں


ایک پٹھان ان کے شہر میں کام کرتا تھا اس نے پشاور جانا تھا اور چناب ایکسپریس کا ٹکٹ لے لیا یا اور کسی کام سے بازار میں چلا گیا اور گاڑی کی آواز سن کر وہ بھاگتا ہوا اسٹیشن پر آیا اور کسی بندے سے پوچھا کہ چناب ایکسپریس ہے اس بندے نے کہا ہاں جی اور وہ بھاگ کر گاڑی میں سوار ہوگیا

پٹھان کے سامنے جو جناب ایکسپریس کھڑی تھی اس میں سوار ہو گیا حلانکہ  پشاور جانے والی دوسری لائن پر کھڑی تھی

پٹھان چناب ایکسپریس میں سوار ہو گیا ادھر ادھر دیکھا سیٹ نہ ملی تو ایک خالی برتھ پر چڑھ کر بیٹھ گیا

گاڑی عبدالحکیم اسٹیشن سے چل پڑی اور اپنی منزل مقصود کی طرف دوڑنا شروع کر دیا یا لوگ آپس میں باتیں کرنا شروع ہوگئے کسی نے بتایا کہ میں ملتان جا رہا ہوں کسی نے بتایا کہ میں بہاولپور جا رہا ہوں کس نے بتایا احمد پور شرقیہ جا رہا ہے کسی نے بتایا میں  کراچی جا رہا ہوں 

پٹھان جو اوپر برتھ پر بیٹھا  سب کچھ سن رہا تھا اچانک بولا ماڑا دیکھو سائنس کتنا ترقی کر گیا ہے نیچے والے کراچی جا رہے ہیں اوپر والے پشاور جا رہے ہیں


وزیراعظم اور چند وزراء کہہ رہے ہیں کہ ہر چیز منافع بخش ہے ملک ترقی کر رہا ہے لیکن وزیر تجارت اور چیئرمین  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کہتے ہیں ملک کنگال ہو گیا ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں 


        🔜سائنسی تبدیلی🔚


™️



+968 9057 9488

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top