ٖ با نی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی تنخواہ کتنی تھی؟ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

کچھ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ یہ سوال رہا ہے کہ قائداعظم کی تنخواہ کتنی تھی، کیا اس وقت کے حکمران بھی آج کے حکمرانوں کی طرح بہت زیادہ تنخواہ لیتے تھے؟ لیکن ان تمام سوالوں کا جواب اب ایک دستاویز نے دے دیا ہے، جو 1948 کے نایاب خزانے سے برآمد ہوئی ہے۔ منظر عام پر آنے والی دستاویز کے مطابق بطور گورنر جنرل پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ماہانہ تنخواہ 1 روپے نہیں تھی۔


اپریل 1948 کی سیلری سلپ کے مطابق پاکستان بننے کے بعد پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کی تنخواہ 10416 روپے 10 آنے تھی۔ کیونکہ یہ بہت بڑی رقم تھی، اس لیے بھاری شرح سے انکم ٹیکس کے علاوہ سپر ٹیکس بھی لگا اور 6 ہزار روپے سے زیادہ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد انہیں 4304 روپے 10 آنے ملے۔



یہ ڈاکیومنٹ پاکستان آرکائیو ادارے میں محفوظ ہیں۔ قائداعظم بلاشبہ ایک عظیم لیڈر تھے یہ ڈاکیومنٹ ان کی عظمت کو کم نہیں کر سکتا، لیکن ہمیں حقیقت کا علم ہونا چاہیے۔ تاہم ایک روپیہ تنخواہ والی کہانی اور اس ڈاکیومنٹ میں تضاد پایا جاتا ہے۔

(بشکریہ: ملک معظم علوی)

+966 56 039 0578

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top