میرے مرحوم والد کیپٹن ر ملک رب نواز کی وراثتی جائیداد میں میرا حصہ بھی مجھے نہیں مل سکا قصبہ سلوئی کی بے یارومددگار محنت کش عذرا بیگم کی میڈیا سے گفتگو
عذرا بیگم نے چیف آف آرمی سٹاف، وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او چکوال سمیت دیگر حکام سے نوٹس لے کر اسے انصاف اور اس کا حق دلوانے کی اپیل کی ہے
چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے)چوآسیدن شاہ کے نواحی قصبہ سلوئی سے تعلق رکھنے والی عذرا بیگم نامی خاتون نے بتایا کہ میرے والد مرحوم ملک رب نواز آرمی میں کیپٹن تھے.انکی وفات کے بعد تاحال میں نے شادی نہیں کی اور انکی پنشن بھی میں خود وصول کررہی ہوں میرے والد کی 2008 میں وفات ہوئی جب کے 2 ماہ بعد ہی میرے بھائی شاہ نواز نے مجھے گھر سے بے دخل کردیا تھا ۔آج تک لوگوں کے گھر محنت مزدوری کرکے زندگی بسر کررہی ہوں ۔ میرے بھائی نے مجھے گھر سے نکال دیا ۔ اور اب والد کی وراثتی زمین میں شرعی حصہ دینے سے بھی انکاری ہوگیا ہے ۔ہمارے والد کا گھر 7 کنال کے رقبہ پر مشتمل ہے جس پر بھائی شاہ نواز قبضہ کئے ہوئے ہے عذرا بیگم نے کہا کہ میرا بھائی کئی مرتبہ آرمی میں میرے نام سے جعلی ڈیتھ سرٹیفیکٹ بنوا کر والد کی پنشن بند کروا چکا ہے. اور جب بھی میں یا میری بہنیں وراثتی جائیداد میں شرعی حصے کا اقرار کریں تو بھائی دھمکیاں دیتا ہے کہ میں تمہیں جان سے مار دونگا.میرے بھائی نے میرے سر سے چھت چھین کر مجھے بے آسرا چھوڑ دیا ہے اور والد کی جائیداد بھی ہڑپ کرنا چاہتا ہے ۔ بیماری کی وجہ سے کافی عرصہ سے بستر مرگ پر ہوں. اس سے پہلے کئی محکموں کو درخواست گزار چکی ہوں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی. عذرا بیگم نے چیف آف آرمی سٹاف، وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی، ڈی سی چکوال اور ڈی پی او چکوال سمیت دیگر حکام سے نوٹس لے کر اسے انصاف اور اس کا حق دلوانے کی اپیل کی ہے-
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.