ٖ جوانی میں جن لڑکیوں پر نظر ڈالتا تھا میرے میئر بننے تک کئی بچوں کی مائیں بن چکی تھیں وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

جوانی میں جن لڑکیوں پر نظر ڈالتا تھا میرے میئر بننے تک کئی بچوں کی مائیں بن چکی تھیں جبکہ حریم شاہ سے؟ فاروق ستار نے سچ سے پردہ اٹھا کر تہلکہ مچا دیا۔


تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئر رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں جن لڑکیوں سے متعلق انہوں نے بہت کچھ سوچ رکھا تھا، ان کے میئر بننے تک وہ مائیں بن چکی تھیں، جس وجہ سے ان کے ارمان دل کے دل میں ہی رہے۔ فاروق ستار نے نہ صرف یونیورسٹی کے دور کی یادوں پر کھل کر باتیں کیں بلکہ انہوں نے سیاسی یادداشتوں پر بھی کھل کر گفتگو کی۔ فاروق ستار نے کہا کہ لندن میں رہنے والے الطاف حسین اور نواز شریف کے ساتھ پاکستان کا رویہ مختلف ہے اور دونوں کے ساتھ الگ الگ سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب الطاف حسین تقریر کے دوران کچھ غلط کہہ جاتے تھے تو ان سمیت پارٹی کے تمام لوگ انہیں وہ بات کہنے سے کم از کم چار مرتبہ روکتے تھے مگر اس کے باوجود وہ متنازع بات کر جاتے تھے۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 16 اگست 2016 میں کراچی پریس کلب پر خطاب کے بعد وہ مصطفی کمال اور دیگر پانچ رہنماؤں کے ہمراہ لندن گئے تھے اور انہوں نے الطاف حسین کو چند ماہ تک بحالی مرکز میں رکھ کر ان کا علاج کروایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لندن والے شخص کو متعدد طبی مسائل رہتے تھے، جس وجہ سے وہ کبھی کبھار حد سے زیادہ بول لیتے تھے مگر انہیں ایک بہت ہی بری عادت تھی، جس سے متعلق وہ کھل کر نہیں بتا سکتے۔ فاروق ستار نے اس بات کا بھی شکوہ کیا کہ الطاف حسین کی تقریر کے بعد انہیں رینجرز کے افسر ٹھاکر گھسیٹ کر لے گئے جب کہ وہ دیگر پارٹیوں کے ان کی سطح کے اعلی رہنماوں کے ساتھ ایسا کبھی نہی کر سکتے تھے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top