ٖ ضلع چکوال کے مختلف تھانہ جات میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع چکوال کے مختلف تھانہ جات میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے 

تفصیلات کے مطابق

ایس ڈی پی او تھانہ چوآسیدن شاہ مرزا یاسین نے تھانہ ڈوہمن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا 

کھلی کچہری شروع ہونے کا وقت دن 3 بجے تھا مگر ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ مرزا یاسین کے بروقت نہ پہنچنے پر سائلین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا اور عوام کے لیے یہ کھلی کچہری درد سر بن گئی

میڈیا نمائندگان کے مطابق جن  سائلین نے اپنی درخواستیں ایس ڈی پی او کے حوالے کی ان پر بھی کوئی خاطر خواہ قانونی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی یوں مجموعی طور پر یہ کھلی کچہری عوام کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی 

زیر نظر تصویر پولیس کے اعلیٰ افسران  کے لیے لحمہ فکریہ ہے کہ کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے بیٹھنے کے بھی معقول انتظامات نہ کیے گئے تھے اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسران خود تو کرسیوں پر براجمان ہیں مگر سائلین بڑی تعداد میں کھڑے ہیں 

شہریوں نے آئی جی پنجاب سردار راؤ علی اور ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف سے درخواست کی ہے  شہریوں کی اس تذلیل پر ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ سے جواب طلبی کریں

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top