ٖ سوتیلی ماں کے ہاتھوں پانچ سالہ بچی قتل وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

حیدرآباد کے علاقے فقیر پڑھ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔


 پولیس کے مطابق بچی کے قتل میں سوتیلی ماں افشاں ملوث  نکلی، افشاں  آئے دن بچی کو تشدد کانشانہ بناتی تھی بلکہ ماں نے ہی بچی سے  زیادتی اور پھر سیڑھی سے گرنے کا ڈرامہ رچایا۔پولیس حکام کے مطابق 5 سالہ انابیہ کے قتل کے الزام میں سوتیلی ماں افشاں کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  مقدمہ بچی کے والد محمد نفیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی پہلی بیوی کا 2  سال قبل انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی افشاں سے کی تھی تاہم افشاں اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتی رہتی تھی اور تشدد کے باعث اس کی بیٹی انتقال کرگئی۔


0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top