ٖ عمران خان کے کئی ساتھی ن لیگ میں شامل ہو گئے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

عمران خان کے کئی ساتھی ن لیگ میں شامل ہو گئے، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے نذیر چوہان پی ٹی آئی لاہور کی صفوں میں دراڑیں ڈالنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں کے ضمنی الیکشن سے قبل لاہور میں زبردست دھچکا لگا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف سے بغاوت کرنے پر ڈی سیٹ ہونے والے سابق ایم پی اے نذیر چوہان نے لاہور میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کئی رہنماوں کو ن لیگ میں شامل کروا لیا ہے۔

لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 167 سے تحریک انصاف کے سابق 11 چیئرمین، وائس چیئرمین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ نذر چوہان پی پی 167 سے رکن صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ نذیر چوہان ان دنوں اپنے حلقے میں خاصے متحرک ہیں اور تحریک انصاف کو ہر طرح کا سیاسی نقصان پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی الیکشن کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


۔واضح رہے کہ دعا زہرا نے والدین سے صلح کی درخواست بھی کی تھی۔دعا نے کہا تھا کہ والدین سے معافی مانگتی ہوں، درخواست ہے دل بڑا کر کے ہمیں قبول کر لیں۔ مجھے کسی نے نشہ نہیں دیا، نہ بلیک میل کیا اور نہ ہی زبردستی کوئی بیان دلوایا گیا، میں نے اپنی مرضی اور پسند سے شادی کا فیصلہ کیا۔


0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top