ٖ کپڑے استری نہ کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کرڈالا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

 کپڑے استری نہ کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا، پولیس قاتل کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سنگدل بھائی نے معمولی سے بات پر بہن کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق بہن کی جانب سے کپڑے استری نہ کرنے پر جھگڑا ہوا تو سفاک بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ قتل کی واردات کے فوری بعد ملزم گھر سے فرار ہو گیا۔ بعد ازاں مقتولہ کی والدہ نے بیٹے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا تو پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے، اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top