ٖ کراچی میں باپ نے دوستوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

کورنگی پولیس نے دوستوں کے ساتھ ملکر بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت باپ کو گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کروا لیاہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس کو ایک درخواست موصول ہوئی جس میں ایک لڑکی کے لاپتا ہونے اور لڑکی کی بازیابی کے لئے کورنگی پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔

پولیس نے درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے لڑکی کی بازیانی کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی اور اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم جو کہ لڑکی کا باپ ہے اس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق بازیاب لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گرفتار شخص جوکہ لڑکی کا باپ ہے اس نے مجھے زنجیروں میں جکڑ کر قید میں رکھا ہوا تھا اور اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ جبری طور زناکیا کرتا تھا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top