نومولود بچی کو عمارت سے پھینکنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔کنواری ماں نے اپنے کزن کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کے لئے لیڈی سرچر صدف حرا کی موجودگی میں بلوچ کالونی پولیس نے منظور کالونی سیکٹر آئی لکی میں کاروائی کرتے ہوئے ہوئے 18 سالہ جمعہ اور اس کے والد ممتاز علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفتیش کے دوران ان نجمہ نے بچی کو سڑک کنارے رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میرے اپنے کزن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔جس پر میں حاملہ ہو گئی اور اس بات کا علم میرے والد کو بھی تھا۔منگل کی صبح چار بجے کے قریب میں نے اپنے گھر میں والد کی موجودگی میں ناجائز بیٹی کو جنم دیا۔مجھے ناجائز بیٹی سے خوف آیا کیونکہ میں کنواری تھی۔
پولیس نے ملزم اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے باپ بیٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جس سے انسان کی روح تک کانپ جاتی ہے، منظور کالونی میں ماں نے نولومود بچی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، بچی کو نیچے گرتے شدید چوٹیں آئیں،ریسکیو کی ٹیمیں فوری جائے واقعہ پر پہنچ گئیں، بچی کوزخمی اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کی کراچی میں تیسری منزل سے پھینکی گئی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ۔
ابتدائی اطلاعات میں بچی کو جاں بحق قرار دیا گیا تھا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ معجزانہ طور پر زندہ ہے۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ نامعلوم افراد نے نومولود بچی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، جس سے بچی تشویشناک حالت میں دم توڑ گئی، پولیس نے ایک مرد اور عورت کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔، پولیس نے منظور کالونی آفریدی روڈ کے قریب ایک مرد اور عورت کو حراست میں لیا ہے، شبہ ہے کہ ان دونوں نے بچی کو عمارت کی تیسری منزل سے نیچے پھینکا تھا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں