گزشتہ روز ضلعی صدر وکنوینئر مسلم لیگ(ن) چوہدری حیدر سلطان کی میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات
میاں محمد نواز شریف نے چوہدری لیاقت علیخان مرحوم کی مسلم لیگ (ن) کی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ چوہدری لیاقت علی خان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا
میاں محمد نواز شریف نے چوہدری حیدر سلطان کو بتایا کہ پرویز مشرف کے آمریت کے دنوں میں قیادت کی طرف سے دی گئی اہم زمہ داریوں کے متعلق بھی بتایا کہ کس اسقامت اور دلیری سے چوہدری لیاقت علی خان نے پوری کیں
میاں محمد نواز شریف نے چوہدری حیدر سلطان سے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اور ہم پاکستانی قوم کو اس فتنے سے انشاء الله نجات دلائیں گے
اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے چوہدری حیدر کے ساتھ اس واقع کا تزکرہ بھی کیا جب 1996میں پنجاب میں رسہ کشی کا عالم تھا تو اس موقع پر میاں صاحب نے اپنے انتہائی قریبی اور بااعتماد چار ایم پی ایز کو ایک انتہائی اہم ترین زمہ داری سونپی اور ان دوستوں نے یہ زمہ داری انتہائی کامیابی سے انجام دی میاں صاحب نے بتایا کہ چوہدری لیاقت علی خان مرحوم بھی اس ٹاسک کا اہم ترین حصہ تھے
ضلعی صدر چوہدری حیدر سلطان نے چکوال کی سیاسی صورت احوال کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف کو مکمل طور پر آگاہ کیا
میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے کہ جو درینہ ساتھی ہمارے ساتھ چلتے رہے ہیں آج ان کی اولاد بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چل رہی ہے
میاں محمد نواز شریف نے چوہدری حیدر سلطان سے بیگم عفت لیاقت علی خان کی صحت کے حوالے سے خصوصی طور پر پوچھا اور ان کو سلام بھجوایا
میاں محمد نواز شریف نے مزید کہا کہ کارکنان عام انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کر دیں اور میں بھی انشاء الله بہت جلد اپنی عوام کے درمیان ہونگا
چوہدری حیدر سلطان نے قائد محترم کو چکوال کی عوام کی طرف سے یقین دہانی کروائی کہ وہ انشاء الله مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے پہلے سے بڑھ کر کوشش کریں گے اور چکوال مسلم لیگ (ن) کا ناقابل تسخیر قلعہ ثابت ہو گا
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.