ٖ عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کیوں کرنا چاہتے تھے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

علی خان _


یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ عمران خان کو صرف اور صرف اپنا مفاد عزیز ہے اس کے علاوہ ملک جائے بھاڑ میں عوام ڈوبتی ہے ڈوب جائے 

عمران خان کو کسی سے کوئی غرض نہیں


عمران خان ایک ایسا شخص ہے جو ہر چیز میں اپنا مفاد ڈھونڈتا ہے چاہے وہ سیلاب ہو یازلزلہ ہو 


عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کیوں کرنا چاہتا تھا

جون میں دنیا کا معتبر ترین برطانوی جریدہ اکنامسٹ لکھتا ہے کہ عمران خان معیشت ٹھیک کرنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں

۔مداخلت کرنے والے سابق وزیر اعظم اپنی مسلسل دھمکیوں سے حکومت کی توجہ ہٹا رہے ہیں۔


حکومت کی طرف سے لئے گئے تکلیف دہ معاشی اقدامات اب عمران خان کو یہ جواز فراہم کریں گے کہ وہ حکومت کو اب عوام کی نظر میں امریکی کٹھ پتلی اور عوام دشمن جیسے القابات دے۔ 

یہ بات برطانوی اخبار دی اکنامسٹ کو تو سمجھ آگئی لیکن ہمیں آج تک سمجھ نہیں آئی


پہلے آپ کو عمران خان کی شخصیت کے بارے میں بتاتے ہیں 

عمران خان چاہتے ہیں وہ ایک ایسے حکمران ہیں جن کو نہ کوئی عدالتیں پوچھیں 

 نہ کوئی فوج ان کو حکم جاری کرے

نہ کوئی نیب یا ایف آئی اے ان کی تحقیق و تفتیش کرے

(جب ہیرے کی انگوٹھی ملک ریاض کی بیٹی سے بشریٰ بیگم نے بطور رشوت لی جو آئی ایس آئی کے ایک افسر نے عمران خان کو بتایا تو عمران خان ناراض ہو گئے تھے اور  جنرل باجوہ سے اس افسر کی شکایت کی تھی)

 

عمران خان جو کچھ کریں وہی قانون ہو 

 ان کے مخالف جو کریں اس پر ان کو سزا دی جائے اور یہ عمران خان کے چار سالہ دور حکومت میں بھی دیکھ سکتے ہیں عمران خان نے رشوت ستانی کرپشن لوٹ مار کی انتہا کی لیکن پھر بھی عمران خان کہتا ہے کہ میرے مخالفین چور ہیں میں ایماندار ہوں


عمران خان کو پتہ چل چکا تھا کہ ان کی حکومت چند دن کی مہمان ہے جس پر اس وقت وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان کا ملبہ بھی آنے والی حکومت کے سر پڑے گا عمران خان کوئی بچہ نہیں ہے اس نے بہت ساری بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں 


حکومت  سے جانے کے بعد عمران خان اسی پلان پر مشاورت بھی کرتے رہے ہیں اور بریفنگ لیتے رہے ہیں ۔


عمران خان کے جلسے دھرنے  لانگ مارچ  امریکی سازش بیانیہ خط

جو کچھ عمران خان نے کیا ہے 

 ملک میں افراتفری

 یہ سب کچھ اسی پلان کا حصہ تھا

 دنیا کو دکھانا تھا پاکستان میں کوئی استحکام نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی رٹ ہے 

 تاکہ دنیا کا کوئی بھی بڑا ادارہ ہے یا ملک پاکستان سے تعاون نہ کرے اور نہ ہی کوئی ڈیل کریں نہ ہی  قرضہ دے

 آئی ایم ایف پاکستان سے ڈیل نہ کرے 

جس سے صاف نظر آرہا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔


ان چیزوں پر عمران خان کو بریفنگ دی جا چکی تھی کہ جب ایم ایف ڈیل نہیں کرے گا 

پاکستان کو کہیں سے بھی پٹرول گیس نہیں ملے گا

 ملک میں انرجی کرائسس آئے گا ٹرانسپورٹ رک جائے گی معیشت تباہ ہو جائے گی

 لوگ بے روزگار ہو جائیں گے 

ملک میں انتشار کی فضا ہوگی چوری ڈکیتی  بڑھ جائیں گی

 حکومت کی رٹ ختم ہو جائے گی

 ملک خود بخود دیوالیہ ہو جائے گا

ان سب کاموں کے لیے ساتھ عمران خان نے اپنی ٹائیگر فورس کو بھی تیار کیا ہوا تھا کہ جیسے ہی انتشار پیدا ہو گا 

آپ لوگوں کا یہ کام ہے کہ ہر طرف آگ لگا دیں

 سرکاری عمارتوں پر قابض ہو جائیں اور خاص کر عمران خان کے مخالف سیاستدانوں  کے گھروں پر حملہ کریں


عمران خان کو اس بات پر مکمل بریف کر دیا گیا تھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا

شہباز گل کا بیان جس میں فورسز کو اپنی قیادت کا حکم نہ ماننے کا کہنا بھی اسی پلان کا حصہ تھا


پاکستان ڈیفالٹ  میں عمران خان کو بہت سے فوائد تھے اس پر بھی عمران خان کو مکمل بریفنگ دی گئی تھی


اتحادی حکومت کے دوران پاکستان ڈیفالٹ کرتا تو سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو تھا کیونکہ اتحادی حکومت کا وزیراعظم شہباز شریف 

 پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر ہیں

 اتحادی حکومت کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 

 پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین ہیں

اس کے علاوہ اتحادی حکومت میں  مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علماءاسلام شامل ہے

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے بعد عمران خان نے پرزور بیانیہ اپنے جلسوں تقریروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بنانا تھا کہ یہ جماعتیں مل کر پاکستان کو لوٹ گئی اور پاکستان کو دیوالیہ کر دیا 


اس کے بعد عمران خان کے مخالف تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران رہنماؤں او اور جتنی بھی سیاسی قیادت ہے ان کے گھروں پر عوام کے مشتعل ہجوم سے حملہ کروانے جانے تھے


اس طرح کا ماحول بنایا جانا تھا کہ 22 کروڑ پاکستانی عوام کے سامنے عمران خان کے تمام سیاسی مخالفین  چور ڈاکو لٹیرا ثابت کرکے مارنے تک کا لائسنس جاری کر دیا جانا تھا

سوشل میڈیا مہم کے ذریعے عمران خان کے تمام مخالفین کو پاکستان کا غدار ثابت کیا جانا تھا اور عمران خان کو پاکستان کا مسیحا ثابت کیا جانا تھا

اور یہ چیزیں آپ سوشل میڈیا پر دیکھتے بھی رہے ہیں 

یہاں پر آپ کو ایک بات بتائیں جب پرویز الہی پی ڈی ایم جماعتوں سے اتحاد کر چکا تھا تو مونس الٰہی کے ذریعے پرویز الہی کو بتایا گیا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا ہے  اور جو حشر  ان جماعتوں کا ہونے والا ہے آپ کا بھی وہی ہوگا۔


شہباز گل کی گرفتاری پر  تحریک انصاف کو سانپ کیوں سونگھ گیا تھا کیونکہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام لیڈرشپ پلان کا حصہ تھی اور سب ڈرے ہوئے تھے 

اس کے بعد عمران خان کا یہ بار بار کہنا کہ یہ شہباز گل سے کوئی راز اگلوانا چاہتے ہیں 

 اور میرے خلاف کچھ کرنا چاہتے ہیں

عمران خان کو اسی بات کا ڈر تھا کہ ہمارا پلان فاش ہو گیا تو گیا تو ہم ناکام ہو جائیں گے 


عمران خان کے مکمل زور لگانے

 سوشل میڈیا مہم 

جلسے جلوس ریلیاں انتشار کی فضا پیدا کرنے کے باوجود بھی پاکستان سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے 

جو عمران خان کی ایک بہت بڑی ناکامی اور پاکستان کی کامیابی ہے

 

عمران خان پاکستان کی کامیابی کو اپنی کامیابی نہیں سمجھتے 

عمران خان اپنی کامیابی کو ہی عوام کی کامیابی قرار دیتے ہیں اور اپنی ناکامی کو پاکستان کی ناکامی سمجھتے ہیں


اب یہ سب کچھ عوام کے سامنے آچکا ہے 

 ایک ایسا شخص جس نے نے قوم کو ملک کو برباد کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی

 جو اپنے عزائم کی تکمیل کی خاطر اپنے سیاسی مخالفین پر الزام لگانے  اور ان کو سزا دینے کی خاطر ملک کو دیوالیہ کرنے کی حد تک چلا گیا 

 تاکہ اس کی کرپشن اس کی سیاست اس کی چوری سب کچھ بچ جائے

 اور وہ اکیلا سیاست کرے وہ اکیلا حکمران رہے اس کے مد مقابل کوئی نہ رہے۔


آج سب کچھ آپ کے سامنے ہے

 پاکستان  ڈوبا ہوا ہے 

عوام بے یارو مددگار ہے اور عمران خان اپنے ڈرامے کر رہا ہے ۔


بہت سے تحریک انصاف کے ووٹر سپوٹر بھی اس بات پر حیران تھے کہ پورا ملک سیلاب کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنا ہوا ہے عوام بے حال ہے

 لوگوں کے گھر زمینیں جانور پانی میں بہہ چکے ہیں عمران خان جلسے کیوں کر رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی کہ عمران خان چاہتا تھا جلسوں کی وجہ سے ملک میں انتشار کی فضا نظر آئے

 آئی ایم ایف پاکستان سے ڈیل نہ کرے

اسی سلسلے میں پوری دنیا کے میڈیا کو پیسہ دیا گیا تھا کہ وہ عمران خان کے جلسے دکھائیں تاکہ دنیا کو یہ لگے کہ پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے اور عمران خان پاکستانی عوام کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔


حیرانگی ہوتی ہے کہ  ملک کو حقیقی آزادی دلانے کا کہنے والا عمران خان  چاہتا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔


اپنے مخالف سیاستدانوں پر چور ڈاکو اور غدار کا الزام لگانے والا عمران خان اندر سے ایسا نکلے گا کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا ۔


اللہ تعالی کا بہت بہت شکریہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا 


پاکستان زندہ باد 



+968 9057 9488

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top