:لاہور کی عدالت میں ہم جنسی کا انوکھا کیس سامنے آ گیا جہاں ایک لڑکی نے اپنی ہی سہیلی کے ساتھ شادی کر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ میں ایک لڑکی نےلڑکی کو بیوی بنانے کا دعوی کر دیا۔جب دوسری لڑکی کے والدین اپنی بیٹی کو گھر لے کر گئے تو لڑکی کو واپس گھر لانے پر والدین کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔
والدین نے سیشن عدالت میں ضامنت کی درخواست دائر کر دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ثوبیہ نامی لڑکی خود کو لڑکا ظاہر کرتی ہے اور اس نے اپنی سہیلی شزا کو زبردستی اپنی بیوی بنایا۔اس مقدمے کے حوالے سے بابر علی ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ قانونی اور شرعی طور پر عورت دوسری عورت سے شادی نہیں کر سکتی۔ عدالت نے لڑکی کی والدہ اور فیملی ممبران کی ضمانتیں 7جنوری تک کے لیے منظور کر لی ہیں۔
سیشن عدالت نے پولیس سے مقدمے کی تفصیلات طلب کر لیں۔جب کہ شزا کی والدہ کا کہنا ہے کہ ثوبینہ نامی لڑکی کا کردار اچھا نہیں ہے وہ موٹر سائیکل چلاتی ہے اور شراب بھی پیتی ہے۔ہم نے اپنی بیٹی کو منع کیا تھا کہ اس سے دوستی مت کرو۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ثوبیہ ایک دن ہمارے گھر آئی اور کہا کہ اپنی بیٹی شزا کا رشتہ دو ہم نے انکار کیا تو اس لے گئی اور شادی کر لی جب ہم اپنی بیٹی کو واپس لے کر آئے تو ہم اغوا کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ تھانے کے ایس ایچ او نے بھی ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔جب کہ عدالت نے لڑکی کی والدہ اور فیملی ممبران کی ضمانتیں 7جنوری تک کے لیے منظور کر لی ہیں۔ سیشن عدالت نے پولیس سے مقدمے کی تفصیلات طلب کر لیں۔جب کہ بابر علی ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ قانونی اور شرعی طور پر عورت دوسری عورت سے شادی نہیں کر سکتی ثوبیہ نامی لڑکی کا دعوی ہے کہ شزا اس کی بیوی ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.