ٖ مالش کے بہانے لوگوں کو سنسان جگہ پر لے جانے کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

سنسان جگہ پر مالش کے دوران شہریوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم پارکس میں آسان ٹارگٹ تلاش کرتا،سنسان جگہ پر لے کے جانے کے بعد قتل کر دیتا،قیمتی چیزیں چرا کر خاموشی سے فرار ہو جاتا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالش کے دوران شہریوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم اعجاز عرف ججی مختلف پارکوں میں مالش کے بہانے شہریوں کو قتل کرکے لوٹ لیتا تھا۔ملزم قتل کے بعد موبائل ،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیتے تھے۔ ملزم نے راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، شادباغ، اسلام پورہ اور راولپنڈی میں 5 قتل کرنے کا اعتراف کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز عرف ججی کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔


بتایا گیا ہے کہ ملزم اعجاز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مالشیے کے روپ میں مختلف پارکس میں وارداتیں کرتا تھا۔ملزم مختلف پارکس میں واردات کرنے کی نیت سے گھومتا رہتا تھا۔ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آسان ٹارگٹ کو تلاش کرتا تا پھر مالش کرنے کے لیے اسے سنسان جگہ پر جانے کے لیے آمادہ کرتا۔دوران مالش شہریوں پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیتا تھا۔

ملزمان شہریوں کو قتل کرنے کے بعد لاش وہیں پر چھوڑ دیتے تھے۔موبائل، نقدی اور دیگر اشیاء لے کر خاموشی سے فرار ہو جاتے تھے۔پولیس نے ملزم اعجاز عرف ججی کو گرفتار کرتے ہوئے اندھے قتل کی پانچ وارداتوں کا سراغ لگا لیا ہے۔


خیال رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث119ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 03ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سی03لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران11ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔


0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top