ٖ کسی اور سے شادی کرنے پرگرل فرینڈ کی لاش کے 6 ٹکڑے کرنے والا ملزم گرفتار وائس آف چکوال (VOC)

 

کسی اور سے شادی کرنے پر سابقہ گرل فرینڈ کا قتل کرکے ٹکڑے کنویں میں پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے اعظم گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے لڑکی کو قتل کرکے لاش کے 6 ٹکڑے کرکے کنویں پھینک دیے جب کہ سر قریب جھیل میں پھینکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت پرنس یادیو کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے ہفتے کے روز زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا، ملزم کو اس جگہ پر لے جایا گیا جہاں سے لڑکی کا سر برآمد ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق یادیونے پولیس کی حراست سے بھاگنے کی بھی کوشش کی اور جائے وقوعہ پر اس نے ایک پستول بھی چھپا رکھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کو قتل کرنے کا واقعہ 15 نومبر کو پیش آیا، مقامی افراد نے پولیس کو قریب سے لڑکی کا کٹا ہوا سر ملنے کی اطلاع دی جس کی تحقیقات کے بعد لڑکی کی شناخت آرادھنا کے نام سے ہوئی جب کہ اس کے جسم کے دیگر ٹکڑے کنویں سے ملے جو دو تین روز پرانے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم یادیو نے اپنے والدین، کزن اور دیگر فیملی ممبرز کی مدد سے لڑکی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جس کی وجہ اس کا ملزم کی بجائے کسی اور سے شادی کرنا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی عمر 20سال کے لگ بھگ ہے، ملزم اور لڑکی تعلقات میں تھے لیکن لڑکی نے کسی اور سے شادی کی جس پر 9 نومبر کو ملزم نے لڑکی کو موٹرسائیکل پر بٹھایا اور مندر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کا پہلے گلا دبایا پھر جسم کے 6 ٹکڑے کرکے کنویں میں ڈال دیے جب کہ سر قریب ہی جھیل میں پھینکا۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد ملزم کے قبضے سے تیز دھار آلہ قتل اور پستول برآمد کرلی گئی جب کہ کیس میں نامزد دیگر افراد فرار ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top