ٖ عمران خان ہمیں جزیرے پر چھوڑ کر خاتون کے ساتھ ’باتیں کرنے‘ گھر چلے گئے تھے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ماضی کا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1988 میں گیانا میں ٹیسٹ میچ کے دوران عمران خان ہمیں اپنی ایک خاتون دوست کے ہمراہ نجی جہاز میں ایک جزیرے پر لے کر گئے جہاں وہ ہمیں چھوڑ کر خاتون کے ساتھ باتیں کرنے کے لیے گھر چلے گئے تھے۔

دی گریڈ کرکٹر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میرے ساتھ اعجاز تھے، ہم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ہمیں یہ بھی نہیں پتا تھا کہ ہوٹل واپس کیسے جائیں گے، ہم جنوبی امریکا میں ایک جزیرے پر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جزیرے پر چند لڑکے تھے جو ہمیں جانتے تھے، انہوں نے ہم سے پوچھا کہ آپ کشتی پر جانا چاہیں گے، ہم تقریباً 7 سے 8 گھنٹے دریا میں گھومتے رہے اورجب واپس آئے تو عمران خان جانے کے لیے تیار تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میزبان وسیم اکرم سے پوچھتے ہیں کہ بطور نوجوان کھلاڑی عمران خان کیسے تھے، اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک فن تھا، عمران خان نے مجھ سے کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ میں تیار ہوں۔

سیم اکرم نے مزید کہا کہ عمران خان نے بار میں دودھ کا آرڈر دیا کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی شراب نہیں پی ہے، وہ بڑا عجیب تھا کہ انہیں بار میں دودھ مل گیا، اس کے بعد صرف لڑکیوں کی ایک قطار تھی جو عمران خان سے ہاتھ ملا رہی تھیں، اس پر میں نے کہا کہ یہ شان دار ہے۔


0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top