فلائٹ کے دوران دو مسافر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق فلائٹ کے دوران جھگڑے اور لڑائی کی اکثر ویڈیوز سوشل میڈیا پر آتی رہتی ہیں، مسافر کسی نہ کسی بات پر آپس میں لڑپڑتے ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے،یہ واقعہ بنگلہ دیش کی بیمان ایئر لائنز کی فلائٹ میں رونما ہوا، جہاں دوران سفر دو مسافر ایک دوسرے سے کسی بات پر جگھڑپڑے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجواں بنا شرٹ پہنے سیٹ پر بیٹھے نوجوان سے لڑ رہا ہے۔
لڑائی کو دیکھ کر ساتھ والے مسافر چھڑانے کے لئے آگے بڑھے، جبکہ کچھ تو کھڑے بس تماشا دیکھ رہے تھے اور ویڈیوز بنا رہے تھے۔
Another "Unruly Passenger" 👊
— BiTANKO BiSWAS (@Bitanko_Biswas) January 7, 2023
This time on a Biman Bangladesh Boeing 777 flight!🤦♂️ pic.twitter.com/vnpfe0t2pz
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں