ٖ بیوی نے دوسری شادی کی کوشش پر شوہر کے نازک اعضا کاٹ ڈالے وائس آف چکوال (VOC)

 

 بیوی نے دوسری شادی کی کوشش پر شوہر کی ناک اور نازک اعضا کاٹ دئیے۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جھنگ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق رشید چوک جھنگ سٹی کے رہائشی محمد جاوید نے ڈیڑھ سال قبل ایک مطلقہ خاتون سے شادی کی جس کے بطن سے اس کا دو ماہ کا بچہ تھا۔ محمد جاوید دوسری شادی کرنے والا تھا جس پر اس کی پہلی بیوی راضی نہ تھی۔

خاتون نے طیش میں آکر اپنے شوہر کی ناک اور نازک اعضا کاٹ دئیے۔محمد جاوید کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں سے انہیں نازک حالات کے پیش نظر الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ایسا ہی ایک واقعہ سیالکوٹ میں بھی پیش آیا تھا۔

بتایا گیا کہ دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کا نازک عضو کاٹ کر اسے مردانہ صفات سے محروم کر دیا ۔


تھانہ صدر سیالکوٹ کا رہائشی عمران دوسری شادی کی خواہش رکھتا تھا مگر پہلی بیوی اسے دوسری شادی کی اجازت نہیں دے رہی تھی ۔عمران دوسری شادی پر بضد تھا۔ اس نے بیوی کے نا چاہتے ہوئے بھی دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا اور تیاریوں میں مشغول ہو گیا ۔جس پر ملزمہ نے اپنے شوہر کو سبق سیکھانے کی ٹھان لی ۔ملزمہ نے اپنے شوہر کو دھوکے سے گھر بلایا اور تیز دھار آلے سے عمران کا نازک عضو کاٹ ڈالا ۔

ملزمہ موقع سے فرار ہو گئی ۔خون میں لت پت عمران کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔اسی طرح گذشتہ سال وویمن یونیورسٹی آزاد کشمیر میں طالبہ سے ملنے رات کے وقت آ نے والے نوجوان کے نازک اعضاء کاٹ کر سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا۔24 سالہ نوجوان ویمن یونیورسٹی باغ کے قریب سے شدید زخمی حالت میں ملا تھا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top