بلدیہ چکوال کے عملہ نے اپنی دیہاڑی کے چکر میں افغانیوں کو کھلی چھٹی دے دی
چکوال (اظہر حسینی ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوال کے مرکزی چھپڑ بازار پر گزشتہ کی طرح افغانی قبضہ مافیا ناجائز تجاوزات پر قابض ہے دکانوں کے سامنے لگاۓ گۓ ٹھیوں اور ریڑھی بانوں کی وجہ سے شریف شہریوں اور بلخصوص خواتین اور بچوں کوگزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا بلدیہ چکوال کے عملہ نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
عوامی شکایت پر کٸ بار ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا مگر دوچار دن کے بعد پھر صورتحال جوں کی توں ہی رہتی ہے جبکہ تلہ گنگ روڈ پر بھی گورنمنٹ نمبر ون سکول سے لے کر کمپليکس تک دونوں اطراف فٹ پاتھوں پر افغانی پٹھان قبضہ جماۓ بیٹھے ہیں جنہیں کوٸی پوچھنے والا نہیں ۔
عوام الناس کا ڈی سی چکوال اور ڈی پی او چکوال سے سخت نوٹس کا مطالبہ شہریوں نے ارباب اختیار سے اس سنگین معاملے کو فی الفور اور مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ناجائز تجاوزات کے ساتھ ساتھ یہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی اہم معاملہ ہے اس کے خلاف کارواٸی ناگزیرہے
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں