سعودی عرب کے شہر طائف میں خوفناک آندھی کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے بیان میں کہا ہے کہ’ اس قسم کی آندھی معمول کی بات نہیں، یہ تباہ کن آندھی کبھی کبھار آتی ہے‘۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے کہا کہ جب بھی اس قسم کی آندھی آتی ہے اس کے ساتھ شدید گرج چمک بھی ہوتی ہے۔ اس کا دائرہ محدود ہوتا ہے اور یہ کم وقت میں ختم ہوجاتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ برسوں کے دوران مملکت میں اس قسم کی آندھی کئی مرتبہ دیکھنے میں آئی ہے۔
ترجمان نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ’ وہ آندھی کے دوران اس کے قریب نہ جائیں اور تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے‘۔
الأرصاد: الظاهرة الجوية المرصودة في الطائف تصنف كإعصار قمعي ولا يتكرر حدوثها بشكل دائم وغالباً ما يرتبط حدوثها بالعواصف الرعدية الشديدة#الإخبارية pic.twitter.com/JrDcCEUecS
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) March 13, 2023
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.