ٖ سوھنا ضلع چکوال وائس آف چکوال (VOC)

 

تحریر۔۔۔ بنارس خان 

بہادر ٹاون شہنشاہ چوک چکوال


🎤اے ساڈا چکوال اے لوگو🎤 

✍ضلع چکوال جس کو کسی بادشاہ نے دیکھ کر کشمیر سے تشبیہ دی ۔۔ جب چکوال کے علاقہ سے گزرا تو اس نے بہت مشہور الفاظ کہے ۔

ایں بچہ کشمیر است(  یہ کشمیر کا بچہ معلوم ھوتا ھے)

چکوال جو کہ 1985 کو ضلع بنا اس قبل یہ جہلم کی تحصیل تھی۔ اس میں کچھ حصہ جہلم اور اٹک کا شامل کرکے ضلع بنایا گیا۔ھمارے آباو اجداد کو سرکاری کاموں کیلے زیادہ تر جہلم پیدل یا گھوڑوں پر جانا پڑتا تھا۔

ضلع چکوال کی 5 تحصیل ھیں(چکوال۔۔کلرکہار ۔چوآ سیدن شاہ ۔۔تلہ گنگ ۔لاوہ) اور ھر تحصیل کا اپنا ھی مقام اور حیثیت ھے ۔چکوال ضلع میدانی اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ھے جو کہ 5 اضلاع کے ساتھ متصل ھے ۔

🤷‍♂چکوال کی زیادہ تر آبادی خواندہ ھے ۔زیادہ تر لوگوں کا رحجان ملازمت خصوصا  پاک آرمی میں بھرتی ھونے کا ھے ۔ لیکن اب نئی نسل میں بیرون ملک جانے کا کافی رجحان پایا جاتا ھے ۔آرمی میں شمولیت کیونکہ یہ مشہور ھیکہ اک گھر وچوں پنج پنج افسر بندے او جہلم تے چکوال دے نیں۔پہلا وکٹوریا کراس بھی چکوال کےبہادر سپوت کو ملا۔چکوال کے ھر قبرستان میں شہید کی قبر ھے ۔مشہور ھے کہ چکوال کے لوگ فوجی اور شاعر ھیں ۔چکوال کے لوگ دلیر اور بہادر ھیں اور زیادہ تر لوگ آرمی میں ھیں ۔چکوال کے بہت سے آرمی آفیسرز ھیں ۔ آرمی جنرل بھی بہت زیادہ چکوال کے ھیں۔جنرل شمشاد مرزا صاحب کا تعلق ملہال مغلاں چکوال سے ھے۔کہتے ھیں کہ جنرل یحئی خان کا تعلق بھی چکوال سے تھا ۔اس کے علاوہ ائر مارشل نور خان ۔جنرل مجید ملک ۔جنرل مشتاق بیگ شہید ۔جنرل عبدالقیوم وغیرہ بہت سے مشہور جنرلز کا تعلق بھی چکوال سے ھے ۔سابق ڈی جی آی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی چکوال کا فخر ھیں۔۔اس کے علاوہ بہت سے آرمی آفیسرز اور آرمی کے جوان جن کا تعلق چکوال سے ھے جو ملک کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کرنے کیلے مختلف محاذوں پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ھیں۔چکوال کے لوگوں کی فوج سے محبت اور چکوال کے لوگوں کا آرمی سے پیار کے اظہار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ھے کہ ایک بزرگ جن کو انگریزوں نے بہادری پر بہت سے انعامات کا اعلان کیا لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں آپ میرے گاوں میں توپ لگوا دیں اور چکوال کے گاوں دولمیال نزد چوآ سیدن شاہ میں آج بھی خاص چوک میں انگریزوں کے دور کی توپ خاص اہتمام کے ساتھ لگی ھوئ ھے ۔۔۔چکوال کے 2 سابق آی جی پولیس بھی ھیں ۔عطا صاحب ستوال جو بھٹو دور میں رہے اور ماضی قریب میں خان بیگ صاحب لاوہ جو آی جی پنجاب رہے۔

💐چکوال کی فصلوں کا انحصار  زیادہ تر علاقے بارشی پانی پر ھے ۔لیکن جوں جوں جدت آ رہی ھے ۔ٹیوب ویلز بھی لگواے جا رہے ھیں ۔اسکے ساتھ پانی سٹور کرنے کا بھی بہت اچھا رجحان دیکھنے میں آ رہا ھے ۔اور کافی بڑے اور چھوٹے ڈیمز بناے گئے ھیں ۔جن میں کوٹ راجہ ۔کھائ ۔ڈھوک سیال دھرابی ڈیم۔گھبیر ڈیم ۔چک باقر شاہ ڈیم وغیرہ شامل ھیں۔

🌹چکوال کی خوبصورتی اور سیاحتی مقامات کا ذکر نہ کیا گیا تو بہت بڑی بھول ھو جاے گی ۔چکوال کے سیاحتی مقامات کلرکہار ۔چوآ سیدن شاہ ۔سیوالیک جھیل ۔ملکانہ ۔کٹاس قلعہ ملوٹ اور علاقہ جھنگڑ کی خوبصورتی سیاحوں کے دل موہ لیتے ھیں ۔آے دن دوسرے دور دراز پاکستان کے علاقوں سے لوگ چکوال سیر کیلے آتے ھیں ۔اور لطف اندوز ہو کر جاتے ھیں ۔تختے بابری جو کہ کلرکہار ھے ۔بابر بادشاہ نے یہاں قیام کیا ۔اور لوگ کلرکہار کی سیر پر تختہ بابری کو بھی دیکھنے جاتے ھیں ۔

🥜چکوال کی سوغات جس میں ریوڑی۔مونگ پھلی اور پھلای کا شہد بہت مشہور ھیں ۔تلہ گنگ ۔لاوہ اور کرسال  کا کھسہ اور زری کھیڑی بہت مشہور ھیں ۔اس کے علاوہ ڈلوال کی مٹھائی ۔کلرکہار کا تیار ھونے والا گلاب کا عرق اور دوسرے عرقیات لوگ بہت زیادہ لے کر جاتے ھیں ۔ لوکاٹ جو بہت ھی شیریں ذائقہ کلرکہار کے ھیں۔ تلہ گنگ کی مونگ پھلی اور ٹرانسپورٹرز اور ٹریلرز  پورے ملک میں مشہور ھیں ۔

🧐بندہ نا چیز کے خیال میں موٹروے کا ایک بہت ھی زیادہ حصہ جوکہ کسی ایک ضلع سے گزر رہا ھے 3 انٹر چینجر پر مشتمل ھے چکوال سے گزر رہا ھے ۔ایک بہت بڑا پل جسکو ایشیا پل کہتے موٹروے پر سالٹ رینج میں ھے چکوال کے علاقہ میں ھے۔۔

🎤چکوال معدنیات کی دولت سی بھی بھرا پڑا ھے جو کہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ۔چوآ سیدن شاہ اور علاقہ جھنگڑ اور علاقہ و نہار خوبصورتی کے ساتھ معدنیات کی دولت سے مالامال ھے ۔کچھ علاقوں سے نمک۔بھی نکل رہا ھے ۔اس   کے علاوہ روزگار کے ذرائع چکوال میں تین بڑی سیمنٹ فیکٹریز بھی ھیں۔

🐂چکوال کے دھنی نسل کے بیل پورے پاکستان میں مشہور ھیں ۔جن کو لوگ ھر جگہ سے نسل بڑھانے کیلے لے کر جاتے ھیں ۔چکوال کی بیل ریس کراہ بہت مشہور مشغلہ ھے  ان کو ایک خاص اہتمام سے پالا جاتا ھے ۔خوراک میں دیسی گھی ۔بادام ۔پستے بھی کھلاے جاتے ھیں ۔چکوال میں کلرکہار کے مور بہت ھیں ۔تیتر کالے اور بھورے قسم کے مشہور ھیں ۔شکار کے موسم میں جب شکار کھلتا ھے تو لوگ پاکستان کے  دوسرے علاقوں سے شکار کیلے آ جاتے ھیں ۔ان کا گوشت بہت لذیذ ھوتا ھے ۔اڑیال بکری یا ہرن نما جانور جس کا گوشت بہت ھی مزے دار ھوتا ھے ۔پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ھے جس کی نسل شکار کرنے کی وجہ سے بہت ھی اب ناپید ھوتا جا رہا ھے  ۔۔۔

🦖شنید ھیکہ ڈاہینو سار کا ڈھانچہ بھی چکوال کے علاقہ سے ملا۔

👍چکوال کے لوگ جدت کے ساتھ ساتھ  ثقافت اور پرانی تہذیب و تمدن سے بھی جڑے ھوے لوگ ھیں ۔پگ باندھنا ۔لنگی باندھنا ۔حقہ سوٹی استعمال کرنا بھی زمانہ حال میں جاری ھے۔چکوال  کے مشہور مشاغل میں بیل دوڑ مختلف قسم کے گھوڑے نیزہ بازی اور ڈانس والے رکھنا ۔کبڈی تین قسم کی (جوڑے ۔لمبی۔داہرے والی) ۔پتھر اٹھانا ۔چھٹ اٹھانا ۔والی بال ۔کرکٹ اور ہاکی وغیرہ ھر قسم کے میدانوں میں اپنے ضلعے کا نام روشن کیا اور حال میں بھی کر رہے ھیں۔تلہ گنگ۔ چوآ سیدن شاہ ۔ڈھڈیال ۔خیر پور۔پہادشان۔ اور بھی چھوٹے بڑے میلے سالانہ بہت مشہور ھیں ۔ چکوال کے خالق داد جن کو flaying bird کا بھی خطاب دیا گیا تھا چکوال سے تعلق تھا۔

بندہ نا چیز راقم التحریر نے  چکوال کے متعلق ناقص عقل سے لکھنے کی ٹھانی کہ ضلع  چکوال پر مختصر اور جامع تحریر لکھی جاے۔چکوال کی اہمیت ۔افادیت۔رسم و رواج ۔لوگوں کے کلچر اور سیاحت کو اجاگر کیا جا سکے۔

🤲اللہ تعالی چکوال اور چکوال کے لوگوں کو اور بھی ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ملک پاکستان کیلے بہت کچھ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top