ٖ تلہ گنگ : پی پی 22 کے ضمنی الیکشن میں سرپرائز دینے کی تیاریاں وائس آف چکوال (VOC)

 

چکوال (راجہ افتخار سے) تحریک لبیک پاکستان کی پی پی 22 کے ضمنی الیکشن میں سرپرائز دینے کی تیاریاں مکمل ہیں محمد عمر نقشبندی ناظم ٹی ایل پی ضلع چکوال 


تفصیلات کے مطابق

 علامہ عمر نقشبندی کی ضلع تلہ گنگ سے ٹی ایل پی کی تنظیمی باڈی سے مشاورت ہوئی، جس میں حلقہ پی پی 22 کی ضلع تلہ گنگ میں شامل یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مکمل مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کر لی گئی جس کے تحت کام کو مزید تیز کر کے حلقہ میں موجود عوام تک ٹی ایل پی کے منشور کو پہنچانا لازم قرار دیا گیا۔ 


اس کے ساتھ ساتھ پولنگ ڈے تک کے مکمل انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور جلد ہی ملک محمد ادریس اعوان رضوی کے تلہ گنگ کی ہر یونین کونسل کے دورے کا فیصلہ کیا گیا۔


اس مشاورت کے بعد علامہ عمر نقشبندی ناظم ٹی ایل پی ضلع چکوال نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے ٹی ایل پی کی کمپین جاری ہے اور تحریک لوگوں کے دلوں میں گھر کر رہی ہے اس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 22 کے ضمنی الیکشن میں ضرور سرپرائز دے گی۔


مشاورت میں اصغر سیفی ناظم ٹی ایل پی ضلع تلہ گنگ، مفتی عثمان سیفی، محمد وقاص رضوی، نزیر احمد اعوان ،اعتزار احسن ،بلال ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top