چکوال (صفی الدین صفی)نیو چکوال سٹی کے چیف ایگزیکٹو ملک فدا حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ہم ڈپٹی کمشنر کا بطور شریف شہری احترام کرتے ہیں لیکن ہم کو یہ استحقاق حاصل ہے کہ وہ ہمیں ہماری غلطی سے آگاہ فرمائیں ہم قانون کا احترام کرنے والے اور امن پسند لوگ ہیں ہمارے میڈیا کے معزز اراکین سے بھی ہم عرض گُذار ہیں کہ وہ بھی حق کا ساتھ دیں آج تک عوام کی ایک ایک پائی کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی اسی پر عمل پیرا رہیں گے۔
ہم دھوکہ فراڈ کرنے والوں کو اپنے مذہب مُلک اور خُدائے بزرگ وبرتر کا مُجرم گردانتے ہیں۔ ایک ایک انچ زمین ہماری اپنی خرید شُدہ ہے اورہر پلاٹ کا مالک اس بات کا گواہ ہے کہ ہماری نیک نیتی ہی ہماری شہرت کا سبب ہے جس کو داغ دار کرنے کے لئے مُخالفین جھوٹی افواہوں اور پروپیگنڈہ کا سہارہ لے رہے ہیں اگر گورنمنٹ کیاور ہمارے مابین کوئی معاملات ہیں بھی تو عوام کا اس سے کوئی تعلق ہے اور نہ کوئی نقصان، انشاللہّ عوام کے حقوق کا مکمل تحفظ ہمارا ہمیشہ سے نصب العین رہا ہے اور رہے گا۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں