ٖ پی ٹی آئی کا دوالمیال میں ملک رفعت بنگلہ کی رہائش گاہ پرشاندار کھڑاک وائس آف چکوال (VOC)




چوآ سیدن شاہ(ملک عظمت حیات) پاکستان تحریک انصاف کا دوالمیال میں ملک رفعت بنگلہ کی رہائش گاہ پرشاندار کھڑاک۔ تقریب میں علاقہ بھر سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سمیت کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دولہہ،پیر وقار کرولی، راجہ ذوالفقار اسلم،چوہدری ناصر علی بھٹی، نجف حمید،ملک خدا بخش چیئرمین یو سی دوالمیال، راجہ غلام عباس، چوہدری عامر،راجہ ساجد اقبال، چوہدری امجد ضیاء نے خصوصی شرکت کی۔ 
 سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، پیر وقار کرولی اور ان کے ہمراہ دیگر کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اور نعت رسول مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک احسان محمود جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف نے سر انجام دیئے۔  ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دولہہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اس علاقہ میں جب آیا تو سانحہ دالمیال کا کیس تھا جو میں نے دعدہ کیا تھا اس کے مطابق آج تمام مسلمان جیلوں سے آزاد ہو کر اپنے اپنے گھروں میں آرام کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انشاء اللہ غریب عوام کا سوچے گی۔ ان کو انصاف ملے گا۔ صحت کی سہولیات دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں صبر اور تحمل سے آگے بڑھنا ہے۔ رکاوٹیں بھی آئیں گی جن کا مقابلہ ڈٹ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے ملک رفعت اقبال کا شکریہ ادا کیا۔  ملک احسان محمود جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ چوآ سیدن شاہ میں ملک ذیشان اور دوالمیال میں ملک رفعت نے پی ٹی آئی کا پودا لگایا تھا۔ آج یہ دونوں جگہوں میں ایک سرسبز درخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر ایک ہوکر کام کرنا ہے۔ عوامی کی فلاح وبہبود کے لئے ہر وقت دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top