ٖ ؎بغیر اجازت دوسری شادی جہانگیر حسین کو 1 سال قید 5 ہزار جرمانے کی سزا وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (چوہدری عمران قیصرعباس) معروف نوجوان قانون دان خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ کی قانونی پیروی میں مدعیہ کو انصاف مل گیا بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے جہانگیر حسین کو 1 سال قید 5 ہزار جرمانے کی سزا۔تفصیلات کے مطابق  تنزیلہ جمشید اختر نے فیملی کورٹ کے سول جج راجہ علی رضا کی عدالت میں استغاثہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکی شادی چکوال شہر کے محلہ گلستان ٹاون میں جہانگیر حسین سے ہوئی تھی جس اس کے تین بچے پیدا ہوئے اور کچھ عرصہ کے بعد مدعیہ کے خاوند جہانگیر حسین کا  رویہ اس کے ساتھ ناروا ہو گیا مارتا پیٹتا اور خرچہ نان نفقہ بھی نہ دیا اور بغیر اجازت اور یونین کونسل میں اطلاع کیے بغیر دوسری شادی فضیلت بیگم سے کر رکھی ہیے دوران ٹرائل ملزم پر استغاثہ میں جرم ثابت ہو گیا فاضل جج فیملی کورٹ راجہ علی رضا نے ملزم کو ایک سال قید بامشقت کی سزا اور 5 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔ 
-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top