ٖ گوجرخان: فائرنگ سےایک شخص جاں بحق، متعددزخمی وائس آف چکوال (VOC)


گوجرخان (محمدنجیب جرال)فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ، ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔اطلاعات کے مطابق سابقہ کونسلر مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما راشد قیوم قریشی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راشدقیوم شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پرہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگرراستہ ہی میں دم توڑگئے۔ فائرنگ سے کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ۔واقعہ کے بعد مظاہرین   شدید احتجاج کیا اورجی روڈ بلاک کردی۔ ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب کی آمدکے بعد لواحقین سے مذاکرات کامیاب رہے،جس کے بعد میت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور مظاہرین نے جی ٹی روڈ سے رکاوٹیں ہٹا دیں ۔ اس واقعہ کے دوران چار گھنٹے ٹریفک بلاک ہونے سے جی ٹی روڈ دونوں اطراف اور سروس روڈ پر بھی گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گیئں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top