ٖ استری کی کالک صاف کرنے کا آسان نسخہ وائس آف چکوال (VOC)

 خواتین کے لیے گھر کے بہت سے مسائل اپنی جگہ لیکن اگر استری پر جلے ہوئے کپڑے چپکنے سے داغ آجائے تو اس سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے۔
اب ایک ٹوٹکا حاضر ہے جو برسوں سے استعمال ہورہا ہے لیکن شاید پاکستانی عوام کی اکثریت اس سے آگاہ نہیں۔ ایک روپے کی پیراسیٹامول کا استعمال منٹوں میں استری سے کالک اتار کر اسے صاف و شفاف بناسکتا ہے۔
اس کے لیے یوں کیجیے کہ استری کو پلگ میں لگا کر گرم ہونے دیں۔ اس کے بعد پیرا سیٹامول کی ایک ٹکیہ لے کر اسے کالک والی جگہ پر رگڑیں۔ آپ دیکھیں گے کہ کچھ دیر بعد کالک صاف ہونے لگے گی اور اس طرح ساری کالک استری سے اتر جائے گی۔
اس کے بعد استری کو ٹھنڈا ہونے دیں اور کپڑے سے ساری کالک اتار لیں، اس کا عملی مظاہرہ نیچے ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح ایک سستی پیراسیٹامول گولی سے استری بالکل نئی ہوجاتی ہے۔
یاد رہے کہ اس عمل میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ پیراسیٹامول رگڑتے وقت غلطی سے ہاتھ استری پر لگنے سے جلد گہرائی تک جل سکتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کسی باریک چمٹی یا ٹویزر سے گولی پکڑ کر اس سے استری صاف کی جائے۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top