ٖ غیر قانونی شکار کرنے پرملزم کو11ماہ قید وبامشقت اورجرمانہ کی سزا وائس آف چکوال (VOC)



چکوال (ملک عظمت حیات سے)محکمہ وائلڈلائف چکوال کی بڑی کاروائی ملزم عمران بشیر ولد محمد بشیر شکاری اڑیال جس کی وکالت چکوال کے مشہور و معروف ایڈوکیٹ چوہدری جلیل الرحمن کر رہے تھے کو آج جناب سیف اللہ تارڑ  کی عدالت سے 11 مہینے قید بامشقت اور 30,000 روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہو گی وائلڈلائف انسپکٹر میاں عنصر حیات نے مزید بتایا کہ محمد انور مان ڈپٹی ڈائرکٹر وائلڈلائف, عاصم بشیر چیمہ اسیسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف اور مرزا عابد حسین ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر نہایت ایمان دار آفیسر ہیں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا ہے اور اب جو غیر قانونی شکار کرنے والا شکاری ہتھے چڑھے گا اس کو بھی سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top