ٖ آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ''الوجود'' کا ریسکیو1122کی ہر قسم کی میڈیا کوریج کا فوری بائیکاٹ کرنے کا اعلان وائس آف چکوال (VOC)

چکوال (نذرحسین چوہدری)ضلع چکوال کے ورکنگ صحافیوں کی سب سے مؤثر نمائندہ تنظیم آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ''الوجود'' نے احتجاجاً ریسکیو1122کی ہر قسم کی میڈیا کوریج کا فوری بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔اس بات کا فیصلہ الوجود کے اجلاس میں اس وقت کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ریسکیو اہلکاروں نے کمال ہوشیاری اور بدنیتی سے بغیر کسی نوٹس اور اطلاع کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق ملک کیخلاف تلہ گنگ مقامی عدالت سے یکطرفہ کارروائی کروا کر جرمانہ بھی کروا دیا 2015ء میں مقامی اخبار میں شائع ہونیوالی ایک خبر جس اخبار سے شفیق ملک کا دور کا بھی تعلق نہیں تھاپر کارروائی کروائی گئی۔

 اسی دوران ظلم کی انتہا یہ ہوئی کہ ضلعی ریسکیو کی جانب سے قائم کردہ تین رکنی کمیٹی جس میں مریدسلطان کنٹرول روم انچارج، خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر اورسجاد حسین پر مشتمل تھی نے معاملات کو بجائے بہتر انداز میں سلجھانے کے مزید الجھا دیا۔اورجنہیں میڈیا قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرواتااور ان کی ہونی ان ہونی کارکردگی دکھاتا ہے اسی میڈیا کی پیٹھ میں انہوں نے چھرا گھونپ دیا۔الوجود کے اجلاس میں اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا گیا کہ کیا ضلعی سربراہ ڈاکٹر عتیق اس معاملہ سے لاعلم تھے اور کیا انہیں اپنی چارپائی کے نیچے پڑی گندگی کا نہیں پتہ یا میڈیا اس کا بھی کچاچٹھاکھول کربیان کریگا۔سجاد نامی اہلکار نے  جنرل سیکرٹری الوجود کے عدلیہ کے نوٹسز پرجعلی دستخط بھی کئے کیا یہ بھی جرم نہیں اجلاس میں متفقہ قرارداد مذمت بھی منظور کی گئی اور اس تمام معاملہ کا ذمہ دار بادی النظر میں ضلعی سربراہ1122ڈاکٹر عتیق کو سمجھا گیا الوجود کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ریسکیو کے کسی ایونٹ یا کارکردگی کی خبریں اخبارات اور چینلز کو نہیں بھیجی جائیں گے جس کی منظوری بھی متفقہ طور پر دے دی گئی اور محمد شفیق ملک کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top