ٖ پیپلز پارٹی کا ایک جیالا کارکن نعرے لگاتے ھوئے ایک گاڑی سے ٹکرا گیا اور۔۔۔۔۔ وائس آف چکوال (VOC)

پیپلز پارٹی کا ایک جیالا کارکن نعرے لگاتے ھوئے ایک گاڑی سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو کر کومے میں چلا گیا  کئی سال بعد اسے ہوش آیا تو سیدھے اپنے پیپلز پارٹی کے محبوب لیڈر کے گھر کی جانب چل پڑا
وھاں گیا تو کیا دیکھتا ھےکہ عوام کا ایک سمندر ھے اسٹیج پر پیپلز پارٹی کی سینئرلیڈر شپ بیٹھی ھے اور جلسہ ہورھا ھے
سیاسی جنون نے جوش مارا تو اسٹیج سیکریٹری کو پرچی بھیج دی کہ قربانی دینے والا کارکن حاجی شرافت شاہ آیا ھے فوری تقریر کا موقع دو۔
سیکرٹری نے جیالے کو ڈائس پر بلا لیا سب سے پہلے تو جیالے شرلو شاہ نے جئے بھٹو کا نعرہ لگایااور کہنے لگا ۔
بھائیو اتنا عرصہ کومے میں رہا اور جب ہوش آیا تو پہلا خیال آیا کہ شاید میری پارٹی ختم ہو چکی ہو گی۔۔۔
لیکن آج یہاں دیکھ کر دلی اطمینان ہواپارٹی کو کچھ نہیں ہوا اور سارے لیڈر بھی زندہ ہیں ہمارے محترم لیڈر شاہ محمود قریشی بھی تشریف فرما ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان بھی راجہ ریاض بھی پرویز خٹک بھی ہیں اور بابر اعوان بھی مسکرارھے ھیں
اور فواد چوہدری صاحب جیسا زردای سائیں کا ترجمان تو دنیا میں کسی کے پاس نہیں۔
اور کشمیر سے ہمارے جیالے بیرسٹر سلطان اور پنجاب سے نذر گوندل صاحب بھی بیٹھے ہیں۔
بس بھائیو دو باتیں دل میں کانٹا بن کے چبھ سی رہی ہیں کہ ایک تو یہ کہ جھنڈے سے کالا رنگ کدھر غائب ہو گیا ہے اور دوسرا ہمارے قائد زرداری صاحب کہیں نظر نہیں آ رہے میرے منہ میں خاک کہیں وہ جمہوریت کی راہ میں شہید تو نہیں ہوگئے ۔
اس کے بعد جیالا اپنے شہید رہنماوں کی یاد آتے ھی اندھا دھند نعرے لگانے لگ گیا
نعرہ بھٹو جیے بھٹو ۔
زرداری تیرے خون سے انقلاب آئے گا ۔۔۔
زندہ ھے بھٹو
زندہ ھے

اسٹیج سیکرٹری نے باقی لوگوں کی مدد سے جیالے کو ٹانگوں سے گھسیٹ کر نیچے اتارا اور کہا
ابے او الّو کے پٹھےبیوقوف انسان یہ تیری پارٹی نے اپنا قائد بدل لیا ہےاب ہم سب باجماعت عمران خان کے قافلہ میں کرپشن کے خلاف اور تبدیلی کے انقلاب کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
اور یہ پیپلز پارٹی کا نہیں تحریک انصاف کا جلسہ ہے ۔
بس جی۔
جیالا چاچا شرلو نے یہ سنااور سن کر دوبارہ کومے میں چلا گیا ۔

(وٹس ایپ سے موصول شدہ)

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top